عمران خان کی قید عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی، علیمہ خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کاکہنا ہے کہ عمران خان کی قید ایک عام قیدی سے بھی سخت ہے ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی،بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے،انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک کے آغاز کیلئے اہم ہدایات دی ہیں۔

پلان کے مطابق 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں گے۔ تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کیلئے نکلیں۔ غلامی سے بہتر ہے میں جیل میں ہی رہوں۔ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔

مجھے یقین ہے پاکستان کے اندر اچھی تبدیلی آئے گی۔عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جوظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے قید میں ساری زندگی کاٹ لوں۔

اس ظلم کے نظام کے خلاف محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں۔ جب بانی پی ٹی آئی  تحریک کی بات کرتے ہیں تو حکومت مذاکرات کی بات شروع کردیتی ہے مگر ان سے کیا بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قید میں ہیں۔ 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رہتے ہیں ان کیلئے تمام قیدی والی سہولیات ختم کر دی گئی ہیں بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں صرف 2 گھنٹے باہر نکالتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کیلئے کتابیں بند کر دی گئیں اور بچوں سے ملاقات بھی نہیں کرا رہے۔ عمران خان وہ قید کاٹ رہے ہیں جو پاکستان میں آج تک کسی نے نہیں کاٹی۔علیمہ خان کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے۔ سو سو بندہ ملنے جاتا تھا۔

نواز شریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں تھے اور انہیں ساری سہولیات دستیاب تھیں۔پنجاب میں 26 ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کر کے وہ سیٹیں نوازشریف کو دی جا رہی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔عمران خان کایہ بھی کہناہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہی کیا ہے آپ ویسے ہی قوم کو آگاہ کر دیں۔

مشہور خبریں۔

ہم فلسطین کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں:الجزائری عہدہ دار

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:الجزائر کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے فلسطینیوں میں اتحاد

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی , وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے جواب جمع کرا دیا

?️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں )الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے

واٹس ایپ کا صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

?️ 5 اگست 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی

ہم روس سے نہیں ڈرتے: بائیڈن

?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں:    امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کی شام کہا

وفاقی بجٹ کے بارے میں علی پرویز ملک کا بیان

?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر مملکت برائے خزانہ، علی پرویز ملک نے کہا ہے

2000 غیر ملکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شامی عوام کا قتل عام

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: شام کے صوبہ لاذقیہ کی جانب توجہ مرکوز ہو گئی

5 عرب ممالک کے رہنما کی نیویارک میں ٹرمپ سے ملاقات 

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم الثانی نے امریکی صدر

خلیجی عرب ممالک اسرائیل کے حملے پر مشترکہ ردعمل دینے کی تیاری میں

?️ 13 ستمبر 2025خلیجی عرب ممالک اسرائیل کے حملے پر مشترکہ ردعمل دینے کی تیاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے