عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیرقانونی قرار دے کر ہٹانے کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا، اس سلسلے میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ’سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عمران خان کی بدنیتی پر مبنی پوسٹس ہٹا کر اکاؤنٹ بلاک کیا جائے‘، جس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ سبھی دو ہفتوں میں جواب جمع کروائیں۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دیئے، وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آجائیں گے، اکاؤنٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا، این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے کیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی جب کہ این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم اس سلسلے میں پہلے ہی 2 مرتبہ عمران خان سے ملاقات کرچکی ہے اور سابق وزیراعظم پر جیل میں این سی سی آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، کاروباری مراکز کھولنےسے متعلق اہم فیصلہ

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

غزہ میں طبی خدمات کی خوفناک صورتحال

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے

اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے

آرمی چیف، ڈی جی ISI کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں}  وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید

بھارتی حکومت 20دنوں میں 300میٹر ہائی وے کو بھی بحال نہ کراسکی: عمر عبداللہ

?️ 17 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کٹھ

اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں دلچسپی رکھنے والے پھانسی کے منتظر رہیں:عراقی عدلیہ

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: اخبار القدس العربی کے مطابق عراقی عدلیہ نے عراقی تعزیرات کے

عراق میں تحلیل شدہ بعث پارٹی کی بحالی کے لیے امریکہ اور ترکی کی خفیہ سرگرمیاں

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی،

ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے