?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ، بانی پی ٹی آئی مضبوط اعصاب کے مالک ہیں وہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ٹوٹ نہیں سکتے،عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایسے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں دہشتگردوں کو رکھا جاتا ہے۔
عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی پر شدید تشویش ہے۔حکومت بانی سے ملاقاتوں پر پابندی لگا کر کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔ قانون اجازت دیتا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے جب کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے 6 ماہ میں صرف ایک بار سیاسی ملاقات رکھی گئی ہے۔قیدی کو اپنے وکلا،رفقا اورخاندان کے لوگوں سے ملنے کا حق قانون دیتا ہے۔
عدالتی احکامات ہوا میںاڑائے جارہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی اور ہماری دیگر قیادت کوجھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا۔ ملاقاتیں عدالتی حکم کے مطابق رکھی جاتی تھیں۔ فیصلہ ہوا تھا 6 لوگ بانی کو ریگولر ملیں گے، عدالتی آرڈرز کی خلاف ورزی کی گئی۔ہم کئی بار عدالت بھی جاچکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانے والے سیاسی رفقا کو روکا جاتا ہے۔
ان کی فیملی کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا۔ وزیراعلیٰ پختونخواہ کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔گفتگو کے دوران رہنماءپاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ہم قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنا حق مانگنا چاہتے ہیں۔ پچھلی بار وکلاءکو بھی 2 کلومیٹر دور روک لیا گیا۔ملاقات کیلئے نہیں جانے دیا گیا۔ وکلا ءاپنے اہم کیسز چھوڑ کر اڈیالہ آتے ہیں ان کو ملنے نہیں دیا جاتا۔
عدالتی احکامات ہوا میں اڑائے جارہے ہیں۔ عدالتوں کو اپنے احکامات کی پاسداری یقینی بنانی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر لاتعداد مقدمات بنائے گئے ہیں وہ کیسے وکلا سے مشاورت کریں گے؟۔عمران خان کی کتابیں تک روکی جارہی ہیں۔ جیل حکام اخبارات تک عمران خان کو نہیں دے رہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات بھی دو بار ملتوی کی گئی۔ ایک سابق وزیراعظم گزرے ہیں ان کوملاقاتوں کیلئے مرضی کے ہال مہیا تھے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ وکالت نامے پر دستخط کی بھی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔ ان حرکتوں سے حکومت کی ذہنیت کے بارے علم ہوتا ہے۔حکومت کی ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کررہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
بلیک میل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا، نازش جہانگیر
?️ 25 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے بتایا ہے کہ
مارچ
ہیٹی کو دی گئی امداد کی لوٹ مار
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ 30 دنوں سے بھی
ستمبر
امریکی ریپبلکن کی ٹرمپ کے بیانات پر تنقید
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض سابق حامیوں نے ان پر تنقید کی
فروری
حکومت کی ہدایت، 6 ڈی آئی جیز میں سے کوئی بھی اپنا چارج نہ چھوڑے
?️ 1 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} صوبہ سندھ کے ۶ ڈی آئی جیز کے تبادلے
مارچ
کیا وینزویلا پر براہ راست امریکی فوجی حملہ قریب ہے؟
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی ایک نئے
دسمبر
مغربی کنارہ؛ ٹھنڈا نہ ہونے والا غصہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی حالیہ صورتحال اور قابض
اکتوبر
کیا امریکی صدراتی امیدواروں کے درمیان ایک اور مناظرہ ہوگا؟ ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے CNN کی جانب سے
ستمبر
اتحاد و اتفاق سے انتہا پسندی کو شکست دیں گے۔ علامہ طاہر اشرفی
?️ 12 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا
فروری