?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں اور جرات مندانہ فیصلے کریں، آپ کے دلیرانہ فیصلے قوم کی تقدیر کی کتاب میں لکھے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے خط میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ کو سپریم کورٹ سے صرف 31 کلومیٹر کی دوری سے یہ خط لکھ رہا ہوں جہاں کے دروازے مجھے اور میری اہلیہ کو انصاف دینے کےلیے 772 دن سے بند ہیں، میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہایت صبر و تحمل سے غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک برداشت کر رہی ہیں وہ تنہائی میں قید ہیں۔
عمران خان لکھتے ہیں کہ بشریٰ بی بی طبی علاج سے محروم، ٹی وی، کتابوں، یا باہر کی دنیا سے رابطے سے دور ہیں، نہ ہی اُنہیں علاج کی سہولت دی گئی ہے، پاکستانی قانون خواتین کو ضمانت کے لیے خصوصی رعایت دیتا ہے لیکن بشریٰ بی بی کے کیس میں یہ اصول معطل کر دیا گیا، صرف اس لیے کہ وہ میری بیوی ہیں، وہ اُنہیں توڑنا چاہتے ہیں لیکن اُنہیں اس طاقت کا اندازہ نہیں جو اُن کے ایمان سے اُنہیں ملتی ہے۔
سابق وزیراعظم نے خط میں بتایا کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گیے ہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنے حلف کو پورا کریں اور ثابت کریں کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اب بھی انصاف کی آخری پناہ ہے، سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی ضامن ہے، عدلیہ کی آزادی کو بحال کریں، امید ہے آپ حلف کی پاسداری کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
قرضوں پر سود معیشت پر بھاری بوجھ قرار، آئی ایم ایف کا پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے ساتھ نئے
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی حکومت کی بڑھتی ہوئی فسطائیت پر دنیا کی خاموشی کی مذمت
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین
اپریل
منظم شیطانی مافیا(8) عراق میں ریاض کی خارجہ پالیسی کی تبدیلی
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ دو دہائیوں کے مختلف ادوار میں اپنے شمالی پڑوسی کی
فروری
امریکہ فلسطین اسرائیل تنازع میں غیر جانبدار نہیں ہے:روس
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے مسئلۂ فلسطین اور
مئی
ایران کے میزائل نے اسرائیل کی قلعی کھولی
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور
نومبر
ہیروئن کیسے وجود میں اور پھر اس پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں)کیا آپ جانتے ہیں کہ ہیروئن کو 19ویں صدی کی
نومبر
صیہونیوں کی امریکہ سے1 بلین ڈالر کی امداد طلب
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے امریکہ سے فوری طور پر 1 بلین ڈالر
جون
ترک فنکاروں کی غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی مہم میں شرکت
?️ 14 ستمبر 2025ترک فنکاروں کی غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی مہم میں شرکت
ستمبر