عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم، ’جیل بھرو تحریک‘ معطل کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عمران خان کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ کچھ دیر قبل سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات میں تاخیر سے متعلق ازخود نوٹس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں صوبوں میں 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

سابق وزیراعظم کے حوالے سے پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

عمران خان نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض تھا اور معزز ججز نےآج اپنے فیصلےکے ذریعے یہ فرض نہایت بہادر سےنبھایاہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے، ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہےہیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کی جانب بڑھ رہےہیں۔

واضح رہے کہ 22 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شروع کی گئی ’جیل بھرو تحریک‘ کے پہلے روز پارٹی کے اعلی عہدیداروں سمیت کم از کم 81 حامیوں کو پولیس نے مال کے چیئرنگ کراس میں گرفتاری کے بعد پکڑ کر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا تھا۔

بعد ازاں اگلے روز یعنی 23 فروری کو پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ یہ علامتی گرفتاری تھی لیکن رہنماؤں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

دوران سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کہ تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا، شاہ محمود قریشی اٹک جیل، اسد عمر راجن پور، عمر سرفراز چیمہ بھکر جیل میں نظر بند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ولید اقبال لیہ، اعظم سواتی رحیم یار خان اور مراد راس ڈی جی خان جیل میں نظر بند ہیں، محمد خان مدنی بہاولپور، اعظم خان نیازی اور احسن ڈوگر لیہ جیل میں نظر بند ہیں، 77 افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب، جیل بھرو تحریک’ کے دوسرے روز خیبرپختونخوا سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی جب کہ تحریک کے تیسرے روز راولپنڈی سے صرف 5 رہنماؤں سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، سابق رکن صوبائی اسمبل فیاض الحسن چوہان، لطاسب ستی، اعجاز خان اور زلفی بخاری سمیت 42 کارکنان نے گرفتاری پیش کی تھی۔

تحریک کے چوتھے روز پارٹی رہنما اور حامی پولیس وین کے اندر فوٹو سیشن کرنے اور حکومت کے خلاف نعرے لگانے کے بعد منتشر ہو گئے تھے اور بغیر گرفتاری دیے اپنے گھر وں کو لوٹ گئے تھے۔

جیل بھرو تحریک’ کے پانچویں روز گوجرانوالہ اور گجرات کے 7 اضلاع سے سابق وزیر نذر محمد گوندل اور سابق ارکان اسمبلی سمیت 40 سے زائد کارکنان نے گرفتاریاں دی تھیں۔

مشہور خبریں۔

محمد بن زاید باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمران

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: محمد بن زید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے

شن بیٹ کا نیا سربراہ کون ہے اور نیتن یاہو کی تقرری کا مقصد کیا ہے؟

?️ 25 مئی 2025سچ خبریں: وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے ڈیوڈ زینی

ٹاسک فورس کام کررہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی۔ وزیر خزانہ

?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

شمالی غزہ میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمت کا زبردست جھٹکا

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: دسمبر 2023 کے وسط میں، الاقصیٰ طوفانی کارروائی کے دو

امریکہ ہم سے فوجی امداد کا چارج لیتا ہے: یوکرین

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین کے وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ امریکہ ان کے

امریکہ میں جمہوریت تباہ ہو رہی ہے:سابق امریکی وزیر خارجہ

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ملک جمہوریت کھونے

پنجاب حکومت کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

?️ 23 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) صوبائی حکومت نے اپنے انقلابی منصوبے اپنی چھت اپنا

میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے