?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نےکمیشن کا اعلان نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنےکا کہہ دیا ہے، پی ٹی ائی کی مذاکرات کی خواہش مند تھی، حکومت کی طرف سے تعاون نہ کرنے پر مذاکرات ختم کیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیشن کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات اگے نہیں بڑھ سکتے، 3 ججز پر مشتمل کمیشن بننے کی صورت میں مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانی پی ٹی ائی کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے تحت اپنی کوشش جاری رکھیں گے، عمران خان کی ہدایت پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کسی بیرونی مدد کا انتظار نہیں، عمران خان اپنا مقدمہ پاکستانی عدالتوں میں ہی لڑیں گے اور پاکستانی عدالتوں سے ہی ریلیف لےکرباہرآئیں گے۔
واضح رہے کہ منگل کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم حکومتی کمیٹی کا اجلاس کے بعد کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں، پہلی ملاقات 23 دسمبر 2024 کو ہوئی تھی جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوئی تھی، 16 جنوری کو ہونے والی تیسری ملاقات میں تحریک انصاف نے حکومت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی اور مذاکرات کے حوالے سے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حکومت 7 روز میں مطالبات کا باضابطہ جواب دے گی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن کی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سے جیل میں ’آزادانہ ملاقات‘ کا موقع دیا جائے، اس مطالبے کی حکومتی ارکان نے بھی تائید کی، آئندہ اجلاس کی تاریخ کا اعلان اسپیکر سردار ایاز صادق دونوں کمیٹیوں سے بات چیت کے بعد کریں گے، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔
عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ دونوں کمیٹیوں نے بات چیت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوششیں کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی تعریف کی۔
عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ اپوزیشن کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے چارٹر آف ڈیمانڈ پڑھ کر سنایا، اس دوران طے پایا کہ حکومت 7 روز میں پی ٹی آئی کے مطالبات پر تحریری جواب دے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ 2 عدالتی کمیشن بنائے جائیں، پہلا کمیشن 9 مئی کے واقعات کے تحقیقات کرے، جب کہ بانی کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کی بھی تحقیقات کی جائیں اور گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پیش آنے والے واقعات کی ویڈیوز کا جائزہ لیا جائے۔
تحریک انصاف نے مطالبہ کیا تھا کہ تمام گرفتاریوں کا قانونی حیثیت اور انسانی حقوق کے حوالے سے جائزہ لیا جائے، جب کہ ایک ہی فرد کے خلاف متعدد ایف آئی آرز کے اندراج کا جائزہ لیا جائے۔
چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا تھا کہ سنسرشپ، رپورٹنگ پر پابندیوں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائے، کمشین انٹرنیٹ کی بندش اور اس ہونے والے نقصانات کے ذمہ داران کا بھی تعین کرے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے:صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا رپورٹ کے مطابق، حماس کی سیکیورٹی فورسز اور پولیس
جنوری
ٹرمپ کے گھر کی تلاشی یا خانہ جنگی
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی
اگست
California Fires: This Is What Happens When You Breathe In Smoke
?️ 11 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
عرب ممالک کا یمن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سید حسن نصر اللہ سے رابطہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:عرب ممالک نے سید حسن نصر اللہ کو پیغام بھیجا ہےکہ
فروری
جمہوری عمل تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہے، عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوری
جون
وزیر اعظم نے اردو زبان کے استعمال کے لئے احکامات جاری کر دئے ہیں
?️ 6 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی
جون
غزہ فلسطینی سرزمین ہے، اسرائیلی فوج کو وہاں سے نکلنا ہوگا:سابق صیہونی وزیر اعظم
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سابق وزیر اعظم ہہود اولمرٹ نے کہا ہے
مئی
کابینہ میں تبدیلیاں،شوکت ترین وزارت خزانہ مقرر
?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے وزیر
اپریل