?️
لاہور:(سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، ان کے کیسز میں کچھ بھی نہیں۔
پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ابھی بجٹ کاسیشن چل رہا ہے اور ان کی حرکات سامنے آرہی ہیں، پنجاب کے صحت کے معاملے میں یہ غیر سنجیدہ ہیں، حکومت نے بجٹ میں ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے ایک روپیہ کا اضافہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، پھر میو ہسپتال جیسے حالات ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہوں گے ،پی آئی سی کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا، چلڈرن ہسپتال کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں بڑھایا گیا، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے پچھلے سال والا ہی بجٹ رکھا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال ملتان کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے، جنوبی پنجاب کے بجٹ میں 17 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے، کئی ہسپتالوں کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے، انہوں نے صرف انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے انفراسٹرکچر میں گھپلا زیادہ ہوتا ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پولیس کے بجٹ میں کمی کر لیں، انفراسٹرکچر کے بجٹ میں کمی کر لیں، وزیرخزانہ نے بجٹ پڑھ دیا تب ان کو خامیوں کا پتہ چلا یہ 26 ویں ترمیم جیسی کالی ترامیم لے کر آرہے ہیں، عدالتیں خود قید ہیں، عدالتیں قید سے باہر نہیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے بند کیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، ان کے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی آئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب تقریر کریں گی تو ہم گونگوں کی طرح نہیں بیٹھیں گے، اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج حق ہے، احتجاج ہوگا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ
جون
عمران خان کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے ، بیرسٹرگوہر
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا
مئی
واشنگٹن لوگوں کو غریب بنا کر امیر بنتا ہے: امریکی ماہر عمرانیات
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے مالیاتی ادارے اور جاگیردار، کم آمدنی والے گھرانوں سے
مئی
فلسطینی تجزیہ کار کی نظر میں شہید سلیمانی
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کا کہنا ہے کہ اگر میری جنرل قاسم سلیمانی
جنوری
اسد عمر کی کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کراچی میں
جولائی
تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے
جون
عین الاسد فوجی اڈے میں امریکہ کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے ایک ذریعے نے
مئی
افغان بحران اس لیے بھول گیا ہے کہ وہ یورپی نہیں ؟
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کی رکن نے افغان بحران کو بھول جانے کو
مارچ