?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح ، اس پر مجھ سے معافی مانگنی چاہیے بجائے اس کے کہ میں کسی واقعہ پر معافی مانگو۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ٹیکس کلیکشن اور آئی ایم ایف پروگرام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی معیشت بہتر ہو، ملک آگے کی طرف بڑھے، عوام کے لیے سہولتیں ہوں، ٹیکس کلیکشن ہو لیکن عوام پر بوجھ پڑے، اس پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے اس بات کا بھی اظہار کی کہ جو ایبسولٹ پاور ہوتی ہے، وہ بندے کو کرپٹ کرتی ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ ساری طاقت کا سرچشمہ طاقتور لوگ ہوں، اس لیے عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا کہ قانون کی بالادستی ہو تو ٹیکس کلیکشن ہوگی، معاشی، سیاسی استحکام ہوگا تو ملک کی ترقی بھی ہوگی، اس کے علاوہ نہ ملک کی ترقی ہوگی نہ ملک آگے کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ ایک سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دیتے، اس لیے ایک سیاسی جماعت کے خلاف طاقت استعمال ہو رہی ہے، اس کو آپ سیاسی استحکام کی طرف قدم نہیں کہہ سکتے، یہ عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور یہ ہی وہ پوائنٹ ہے جس کا آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں تذکرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کیخلاف طاقت استعمال ہورہی ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مظاہرین کے ساتھ ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جس تیزی سے عمران خان کے خلاف فیصلے ہوئے، اس تیزی سے انہیں ریلیف دینے کی کبھی کوشش نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے معاملے پر عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، اس پر سیاست کے بجائے تحمل سے کام لیا جائے، آپ نے ایک جماعت کی حکومت ختم کرائی، عوام ریلیف مانگ رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے، ان کا مطالبہ مہنگائی سے متعلق ہے، ان کو ریلیف دیا جانا چاہیے، کشمیر حساس معاملہ ہے ، اس پر ایک اچھا مؤقف آنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح سے مجھے گرفتار کیا گیا، اس پر مجھ سے معافی مانگنی چاہیے بجائے اس کے کہ میں کسی واقعہ پر معافی مانگو۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست
بعض عرب حکمرانوں کو فلسطین کا نام سننا بھی گوارہ نہیں:جہاد اسلامی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطین کے تئیں بعض
ستمبر
عراق کی امریکہ کے خلاف اہم کاروائی
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کر کے عراق میں
جنوری
قطر کا کردار ڈاکیہ کے لیے کیوں گرا ہوا ہے؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے سیاسی مساوات میں قطر کے اقتدار میں
اگست
چینی سپلائی پر ضرورت سے زایدہ انحصار کی وجہ؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:جبکہ امریکی حکام نے چند ہفتے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ
اکتوبر
صیہونیوں میں یمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت کیوں نہیں ؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے صہیونی دشمن کے
مئی
کیا اسلامی امت صیہونی جال میں پھنس سکتی ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستان کی سینیٹ کے نمائندے نے امریکہ اور بعض عرب
اکتوبر
صیہونی حکومت کی مقبوضہ یروشلم میں آباد کاری کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: صہیونی حکام عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں یہودیوں
دسمبر