?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کبھی بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سابق وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اور نہ ہی ان کے کسی نمائندے، اسی طرح صدر نے کبھی بھی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آرمی چیف کی کسی تجویز کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کیا۔
یہ بیان سینئر صحافی کامران خان کی صبح کئی گئی ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے کاروباری قیادت کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا تھا کہ صدر عارف علوی کے ذریعے عمران خان کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا پیغام بھیجا تھا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نہ مانے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر جنرل عاصم منیر نے کہا وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لیے تیار نہیں۔
کامران خان نے مزید کہا کہ اجلاس ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، جس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی موجود تھے، سینئر صحافی نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے معاشی بحران کو تسلیم کیا لیکن پُراعتماد تھے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ جلد ہو جائے گا۔
کامران خان نے یہ بھی بتایا کہ وزیر خزانہ نے کاروباری برادری کو انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف چاہتا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گزشتہ زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 6 فیصد اضافہ کیا جائے لیکن اسحٰق ڈار نے کسی طرح کر کے شرح سود میں 2 فیصد اضافہ ہونے دیا۔
واضح رہے کہ 3 مارچ کو عمران خان نے کہا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، انہوں نے زور دیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے میری کوئی لڑائی نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے، پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہٰی میرا ساتھ چھوڑ دیں اور اب ہمیں پرویز الہٰی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے ساتھ بےوفائی نہیں کر سکتا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے:امریکی سینیٹر
?️ 31 جولائی 2025غزہ کی صورتحال ایک اخلاقی اور افسوسناک المیہ ہے امریکی سینیٹر برایان
جولائی
بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے، شہباز شریف کا یوم یکجہتی فلسطین پر بیان
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی فلسطین
اکتوبر
سیکیورٹی فورسز کا کوہلو میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 26 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بھارتی
دسمبر
سندھ میں آج بھی لوگ پانی کی بوند کے لیے ترس رہے ہیں
?️ 14 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عدالت میں نسلہ ٹاور تجاوزات
جون
عمان کے مفتی اعظم کا فرانسیسی صدر سے طنزیہ سوال
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس کے صدر نے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا
جولائی
بجلی اور گیس پر مزید ٹیکس بڑھا دیا گیا
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل
ستمبر
نیتن یاہو کے نئے مالی اور سیکیورٹی اسکینڈل کا انکشاف
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک نئے
اپریل
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیلئے ‘کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس’ کا اعزاز
?️ 26 جون 2022(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان اور
جون