?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کریں جو پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کے بڑھتے اعتماد کو ظاہر کرنے کے لیے اپنے ڈیش بورڈز پر جعلی شکایات رجسٹر کرنے اور ان کے حل کی جھوٹی رپورٹس دینے میں ملوث ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ سٹیزن پورٹل پر عوام کی شکایات کی خود نگرانی کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کی جعلی رپورٹس دینے والے افسران کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ نے جعلی شکایات کے حوالے سے 254 افسران کے ڈیش بورڈز پر تحقیقاتی رپورٹ مرتب کی ہے۔یونٹ نے پنجاب میں 154، خیبرپختونخوا میں 86، سندھ میں تین اور وفاقی حکومت کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی چھان بین کی۔
چھان بین میں ظاہر ہوا کہ پنجاب میں 44 افسران جعلی شکایتیں درج کروانے میں ملوث پائے گئے ہیں جن کے خلاف صوبائی چیف سیکریٹری ایکشن لے چکے ہیں۔
جن افسران کے خلاف ایکشن لیا گیا ان میں سے 3 افسران کو ملازمت سے برطرف، 7 کو معطل اور 2 کو ان کے عہدے سے ٹرانسفر کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری نے 39 افسران کے خلاف ایکشن لیا اور جعلسازی میں ملوث افسران کو عہدے سے برطرف کردیا جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس نے 10 افسران کے خلاف ایکشن لیا۔
وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز کو عوامی شکایات میں جعلسازی میں ملوث افسران کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتنے کی ہدایات کی جاری کی ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سٹیزن پورٹل پر ایک شخص نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کے خلاف 12 شکایات درج کیں اور بعد میں ڈپارٹمنٹ کی تعریف اور اطمینان کا اظہار کیا۔
تاہم ادارے پر عوام کا اعتماد کی سطح کو بڑھانے کے لیے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جعلی شکایات درج کرانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ نے تجویز دی ہے کہ جعلی شکایات درج کروانے والی آئی ڈیز کو مکمل طور پر بلاک کردیا جائے اور عوامی رائے کے بارے میں پیدا ہونے والےغلط تاثر کے حوالے سے تمام متعلقہ افراد سے وضاحت طلب کی جائے۔


مشہور خبریں۔
واشنگٹن میں نیٹو اجلاس میں امریکہ کی 6 عرب ممالک سے شرکت کی درخواست
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت کے وزرائے خارجہ،
جون
"ٹرگر میکانزم” کے فعال ہونے کا مطلب سیاسی کوششوں کا خاتمہ نہیں ہے: فرانس
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا
اگست
پیر کو بریکس سربراہان کی آنلائن ہنگامی نشست منعقد ہوگی
?️ 6 ستمبر 2025 پیر کو بریکس سربراہان کی آنلائن ہنگامی نشست منعقد ہوگی برکس (BRICS)
ستمبر
بائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے
جنوری
امریکی انٹیلی جنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین طولانی جنگ ہونے کا اندیشہ ظاہر کردیا
?️ 10 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین
اپریل
جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی
نومبر
فلسطین کے حامی امریکی شہریوں کا اس ملک کی حکومت سے مطالبہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:امریکہ میں فلسطینی حقوق کے کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی
جون
یو اے ای کے سربراہ اور ترک صدر کی ملاقات
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر اور ترکی کے صدر نے مشترکہ
جون