?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے کہا جا رہا ہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگیں، جب بھی احتجاج کی کال آتی ہے تو عمران خان کی رہائی کی باتیں شروع ہو جاتی ہیں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے عمران خان کے پارٹی کا پیٹرن ان چیف بننے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا تھا وہ بطور چیئرمین احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے لیکن انہیں بتایا گیا کہ بطور چیئرمین آپ لیڈ نہیں کر سکتے کیونکہ ٹیکنیکل مسئلہ ہے تو انہوں نے کہا کہ پھر میں پیٹرن ان چیف بن جاتا ہوں۔
بنیادی طور پر عمران خان خود احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ٹیم تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کی ساری ذمہ داری عمر ایوب سنبھالیں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کروائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیٹرن انچیف بنانے کااعلان کیا تھا۔
پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبریں محض افواہ تھیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور میں چیئرمین رہوں گا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخواہ گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔
بیرسٹرگوہر نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کہ ذمے داری ملی تھی۔ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔ احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید یہ بھی کہا تھا احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔ احتجاج کا ٹائم فریم بانی پی ٹی آئی عمران خان خود دیں گے۔احتجاج کے حوالے سے مختلف افراد کو ذمہ داری دی جائے گی۔
احتجاج کی ذمہ داری اب صرف علی امین گنڈا پور پر نہیں ہوگی۔ گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہر کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا تھا۔ ہمیشہ کوشش رہی مسائل بات چیت سے حل ہوں۔اب بھی بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے تھے۔عمران خان نے ہمیشہ لچک اور بات چیت کو ترجیح دی تھی۔ماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی۔ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے ساتھ امریکی مذاکرات کی صورتحال
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی نیٹ ورک I24 نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
اگست
حماس کا غزہ کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان کرنے کا مطالبہ
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: تین روزہ کال کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
نومبر
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے
دسمبر
اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور
?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
جولائی
جان بوجھ کر قتل؛ مہلک جال جو غزہ کے بھوکے لوگوں کو موت کے منہ میں لے آئے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے قابضین کی جانب سے امریکی امداد کی
جون
پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک
?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل
دسمبر
آڈیو لیکس پر عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر
اکتوبر
امریکی صہیونی لابی غزہ میں نسل کشی کا ری برانڈ کرنے کی کوشش میں
?️ 21 دسمبر 2025امریکی صہیونی لابی غزہ میں نسل کشی کا ری برانڈ کرنے کی
دسمبر