?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ القادر کیس کا فیصلہ آج پھر نہیں سنایا گیا، کہا گیا عمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے، عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی عمران خان نے اپنے مدینہ کی ریاست کے نظریے کے مطابق بنائی، مسلمانوں کے ذاتی اور اسلامی تشخص کے تناظر میں اس یونیورسٹی کو بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو سمجھنے کے لیے کوئی ایسا پلیٹ فارم چاہیے جس میں ہم ان کی زندگی کو پڑھ سکیں، خان صاحب نے اس سوچ کے تحت یہ یونیورسٹی بنائی، اس پر کرپشن کا کیس بنانے سے یہ لوگ دنیا و آخرت دونوں میں جوابدہ ہوں گے۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس مقدمے میں غلط فہمی پھیلائی گئی ہے، برطانیہ میں ملک ریاض نے کوئی پراپرٹی خریدی ، وہاں کے اداروں نے دیکھا کہ یہ اتنی مہنگی پراپرٹی کیوں خریدی گئی ہے، وہ مقدمہ آگے نہیں بڑھا، وہاں سٹیلمنٹ ہوئی اور کہا گیا کہ رقم واپس پاکستان لے جائیں۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہاکہ یہ رقم ملک ریاض اپنی منشا سے پاکستان لائے، انہوں نے سپریم کورٹ میں کچھ رقم جمع کروانی تھی وہ کروا دی، یہ سب حکومت پاکستان کی مداخلت کے بغیر ہوا، ہماری صرف یہ درخواست تھی کہ اس کا چرچا پاکستان میں نہ ہو۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ان تمام باتوں کو پس پشت ڈال کر کہا گیا کہ رقم عمران خان کو دے دی گئی، اس رقم سے ایک پیسہ نہیں نکلا اور وہ رقم حکومت پاکستان کے خزانے میں موجود ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بنایا جانے والا القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈا کیس ہے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف ہے ، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجا۔
عمر ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا، اس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا، القادر یونیورسٹی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ پڑھانے کے لیے بنائی گئی۔
عمر ایوب نے کہا کہ فیصل واوڈا اور خواجہ آصف کل سے شروع ہوگئے تھے، انہوں نے کل سے فیصلہ سنادیا دیا، کیا یہ جج ہیں؟ ان کے پاس فیصلہ کہاں سے آیا ؟ ان کے پاس تحریر کہاں سے آئی ؟


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر جو بائیڈن کا بڑا بیان، افغان فوج اور رہنماؤں کو سب سے بڑا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 17 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال پر امریکی صدر جو بائیڈن
اگست
اب اسرائیل کے جرائم بے نقاب ہو چکے ہیں: جنوبی افریقہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے صیہونی حکومت کے خلاف
جنوری
معاشی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں، برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے، احسن اقبال
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے ’وژن 2035‘ اور ’وژن 2047‘ کے ایجنڈے
نومبر
کیا صہیونی واقعی پسپائی اختیار کر رہے ہیں؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ غزہ کے خلاف جنگ کے تیسرے
جنوری
آئی ایم ایف نے کہا کہ ہمیں آپ پر اعتبار نہیں:شہباز شریف
?️ 23 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی
جون
غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں
فروری
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا معاہدہ
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی
مئی