?️
کراچی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بیچ مارک کے ایس ای -100 انڈیکس میں 931 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای -100 انڈیکس 931 پوائنٹس یا 1.48 فیصد کمی کے بعد 61 ہزار 841 پر آگیا، جو گزشتہ روز 62 ہزار 773 پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 1039 پوائنٹس یا 1.63 فیصد تنزلی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 26 جنوری کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 484 پوائنٹس کمی ہوئی تھی، جبکہ اس سے ایک روز قبل 25 جنوری کو انڈیکس 524 پوائنٹس نیچے چلا گیا تھا۔
تاہم، 24 جنوری کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی تھی، اور انڈیکس انڈیکس 368 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 822 پر جا پہنچا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔
2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔
سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔
مشہور خبریں۔
یمنی حملوں کے بعد اسرائیلی تعمیراتی شعبے میں بحران
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، صہیونی ریاست کے معاشی اخبار
جولائی
سوشل میڈیا بھی صیہونیوں سے ناراض
?️ 5 جون 2021اسرائیل کے وزیر اعظم کے بیٹے کے زریعہ لوگوں کو صیہونی کنیسیٹ
جون
35 دن کا فلسطینی بچہ شدید سردی سے شہید
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں شدید سردی کے باعث 35 دن کے
جنوری
بائیڈن کی ذہنی صحت بگڑتی ہوئی
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی ایوان نمائندگان میں
فروری
اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ
?️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں
جولائی
سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبہ شبوا پر 50 بار بمباری کی
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
جنوری
تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں میں یافا کی بندرگاہ میں تین دھماکے
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب
جنوری
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فیصلےکا خیر مقدم کیا
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار
نومبر