علیمہ خان نے عمران خان کے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کی تردید کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان نے بانی چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کی خبر کی تردید کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں سب کو اجازت لینے اُنہی کے پاس جانا پڑتا ہے، بیرسٹر گوہر کو اُنہوں نے پارٹی تک پیغام پہنچانے کیلئے عہدہ دے رکھا ہے، کسی کو شک ہے تو میں کیا کہہ سکتی ہوں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پیرول پر رہائی کیلئے علی امین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست کا علم ہی نہیں تھا، عمران خان نے پیغام دیا کہ 26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ اب ایک سرکاری ڈیپارٹمنٹ بن گئی ہے، اب سب روزانہ اِس کا عملی مظاہرہ دیکھ رہے ہیں، وکلاء نے کہا ہے کہ آدھے گھنٹے کے دلائل میں فیصلہ ہو سکتا اور عمران خان کی رہائی ہو سکتی ہے، ایک دو دن میں ہونے والے معمول کے کلیریکل کاموں کیلئے اب مہینوں جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے، اب نوٹس ہو گئے آئندہ بدھ کو بحث ہوگی دیکھتے ہیں کب تک چلاتے ہیں آگے عید بھی آ رہی ہے، اس موقع پر صحانی نے سوال کیا کہ کنول شوزب آپ پر کیوں تنقید کر رہی ہیں آپ تو سیاست میں بھی نہیں ہیں؟ اس کے جواب میں عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ خواتین ہیں ناں، اُن کو ٹریننگ کی ضرورت ہے کہ پروفیشنلی کیسے ردعمل دینا ہے، میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین صرف عمران خان ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافی انصار عباسی کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی عمران خان کی بات کا باہر کسی سے ذکر نہیں کیا، عمران خان سے ہونے والی بات چیت خفیہ ہے، اس حوالے سے ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ بھی نہیں ہوئی، یہ بات واضح ہوگی یا عمران خان کی ہدایت معلوم ہوں گی تاکہ بات کرسکیں گے، بانی پی ٹی آئی نے اگر مذاکرات کی ہدایت کی تو مذاکرات ہوں گے، تاہم عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے، وہ ڈیل کیوں کریں گے؟ وہ اسی لیے تو جیل میں ہیں کہ وہ ڈیل نہیں کررہے، ہم چاہتے ہیں سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے حل ہونے چاہئیں، موجودہ حالات میں ہم نے بتایا کہ ہم پاکستان کے لیے متحد ہیں لیکن میں عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ وینس کی کمی کا شکار 

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا

?️ 10 اکتوبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک میں حملے کی شدید مذمت کی

?️ 27 جنوری 2022کوہاٹ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک کے علاقہ گرگری میں

پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے:منیر اکرم

?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب

آج سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سروسز مکمل بند کررہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ

اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے، پاکستان کا تشدد فوری روکنے کا مطالبہ

?️ 25 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم

نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کی فریاد

?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب

وزیراعلیٰ سندھ نے روزانہ  ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کر دی

?️ 10 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روزانہ  ایک لاکھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے