?️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمدکی تاکید کی ہے علمائے کرام سے گزارش کی کہ وہ اپنا پورا کردار ادا کریں جیسے گزشتہ برس رمضان المبارک میں ان کی مدد سے ایس او پیز پر بہت مؤثر عملدرآمد ہوا اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اب بھی ان کی معاونت بہت کارآمد ثابت ہوگی
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں میری عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز کو سنجیدگی سے لیں کیوں کہ بیماری کا پھیلاؤ موجود ہے اور اس نوعیت کا ہے کہ اس نے ہمارے نظامِ صحت پر بہت شدید اثر ڈال رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یکم اپریل سے 11 اپریل تک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور ہسپتالوں کے سوا پر تمام شعبہ جات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی شرح تقریباً 50 فیصد رہی۔
انہوں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی سب سے کم شرح ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دیکھی گئی۔معاون خصوصی نے بتایا کہ این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی دیکھا گیا کہ کاروباری سرگرمیوں کی بندش والے دنوں میں بھی ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن اوقات کار میں کچھ سرگرمیاں بند رکھی جانی تھیں ان پر بھی مکمل عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہاان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اندر بیٹھ کر کھانے یعنی انڈور ڈائننگ پر پابندی کے باوجود کچھ ریسٹورنٹس میں یہ سلسلہ جاری ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ماسک کا استعمال اتنا کم ہے کہ ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے اور چند مقامات کے سوا اکثر جگہوں پر اس کا استعمال 5 فیصد بھی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری دسترس میں ہے کہ ہم ان احتیاطی تدابیر کو اپنائیں گے تو بیماری کے پھیلاؤ میں نمایاں اثرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
ساتھ ہی انہوں نے علمائے کرام سے گزارش کی کہ وہ اپنا پورا کردار ادا کریں جیسے گزشتہ برس رمضان المبارک میں ان کی مدد سے ایس او پیز پر بہت مؤثر عملدرآمد ہوا اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں اب بھی ان کی معاونت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔
معاون خصوصی نے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ 50 سال سے معمر افراد ویکسینیشن کے لیے خود کو رجسٹر کروائیں اور 60 سال سے بڑی عمر کے افراد مقررہ تاریخوں پر جا کر ٹیکے لگوائیں جبکہ 65 برس سے معمر افراد کے لیے واک ان ویکسینیشن کی سہولت موجود ہے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے کہا رواں ماہ کے آخر اور آئندہ 2 ماہ میں مزید لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں ویکسین موجود ہوں گی علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ویکسینشین کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کو اپنائے رکھیں کیوں کہ اسی صورت یہ وبا کم ہوگی اور اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو اس سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک
ستمبر
داعش کا سب سے خطرناک دہشتگرد گرفتار
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے سات سال کے تعاقب کے بعد اس
جولائی
کیا مشرق وسطی میں بڑی جنگ ہونے والی ہے؛روس کا اظہار خیال
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے
اکتوبر
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ
?️ 28 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات
جون
ٹرمپ اور فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کے درمیان جھڑپ
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدر امریکہ، نے جروم پاؤل، چیئرمین فیڈرل
جولائی
بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی
?️ 8 جنوری 2022نیویار ک(سچ خبریں) بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی
جنوری
قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل منظور کرلیا، اپوزیشن اور صحافیوں کا واک آؤٹ
?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025
جنوری
معاشی استحکام کیلئے کیے گئے اقدامات کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے، وزیر خزانہ
?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر