عدالت کا قیام پاکستان سے اب تک ملنے والے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم

?️

لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے سیاسی حکمرانوں اور بیوروکریٹس کو غیر ملکی شخصیات کی جانب سے ملنے والے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔

1947 سے اب تک توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عاصم حفیظ نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ 1947 سے لے کر اب تک توشہ خانہ سے کس نے کتنے تحائف حاصل کیے، اس سے متعلق تمام تفصیلات عام ہونی چاہیے، جب تحائف دیے جائیں تو تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔

دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ خفیہ معلومات ہیں، پبلک نہیں کی جاسکتیں، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ خفیہ کیسے رہ سکتا ہے، آپ تفصیلات عدالت میں پیش کریں، عدالت طے کرے گی کہ یہ خفیہ ہیں یا نہیں۔

اس دوران لاہور ہائی کورٹ نے حکومت سے توشہ خانہ سے دیے جانے والے تحائف کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں، عدالت عالیہ کی جانب سے قیام پاکستان سے لے کر اب تک حکمرانوں اور بیوروکریٹس کو توشہ خانہ سے دیے جانے والے تحائف کی مکمل تفصیلات اور رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو 16 جنوری تک تمام تفصیلات عدالت میں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

توشہ خانہ، کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت 1974 میں قائم کیا گیا محکمہ ہے جو حکمرانوں، اراکین پارلیمنٹ، بیوروکریٹس کو دیگر مملالک کی حکومتوں اور ریاستوں کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں کی جانب سے دیے گئے قیمتی تحائف کو اپنی تحویل میں رکھتا ہے۔

یہ محکمہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف اور ان کی مبینہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات شیئر نہ کرنے اور جھوٹے بیانات اور غلط ڈیکلیریشن پر ان کی نااہلی کی وجہ سے حالیہ دنوں میں خبروں میں رہا ہے۔

توشہ خانہ قوانین کے مطابق تحائف اور اس طرح کی موصول ہونے والی دیگر اشیا کو کابینہ ڈویژن میں رپورٹ کیا جائے گا۔

سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کے تحائف کا پورا ریکارڈ طلب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس میں چھپانے کی کیا بات ہے؟ اپنے لیے مختلف معیار کیوں؟

سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ جس حکومت کا اپنی اپوزیشن کے خلاف سارا مقدمہ ہی توشہ خانے کے تحائف پر ہے وہ توشہ خانہ کی تفصیلات دینے سے کیوں بھاگ رہی ہے؟

مشہور خبریں۔

ترکی میں معاشی بحران ؛مہنگائی اور غربت میں ریکارڈ اضافہ

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کی معیشت گزشتہ دس سالوں میں زوال کا شکار

پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا

?️ 10 جنوری 2024پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن

میکرون نے دی جولانی کو دورہ فرانس کی دعوت 

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: شام کے صدارتی دفتر نے بدھ کے روز اعلان کیا

ملک کے کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاون کی تجویز

?️ 17 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں ) حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت روالپنڈی‘ چنیوٹ

غزہ میں غذائی تحفظ کی صورتحال تشویشناک

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے

ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسلام آباد اور دیگر مقامات پر تجارتی مراکز بند

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کا قہر جاری ہے حکومت کی جانب سے

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کورونا ٹیسٹ کرا رہا ہوں: شبلی فراز

?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے

ٹرمپ کے ایران کے ساتھ معاہدے کی تحریر پر دستخط 

?️ 18 جون 2026سچ خبریں: امریکی اخبار ایکسیوس کے نامہ نگار نے امریکی حکام کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے