?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا ، گورنر نے استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکرپنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ استعفی آئین کے آرٹیکل 130 کی ذیلی سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا ، عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں بلکہ سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوایا گیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ استعفیٰ ٹائپ کرکے وزیر اعظم کو لکھا گیا اور مذکورہ دفتر میں جمع کرایا گیا ، پاکستان کے آئین کے تحت اس کو استعفیٰ کا خط نہیں سمجھا جا سکتا بلکہ آئین کے تحت وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ درست ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ ہاتھ سے لکھا گیا ہو اور خط میں گورنر پنجاب سے مخاطب ہونا ضروری ہوتا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آئین کے آرٹیکل 130 (8) کے مضمرات کو مدنظر نہہیں رکھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی ، عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے وزیرِ اعلی پنجاب کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے کل حلف لینے کا حکم دیا تھا ، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی تھی کہ بروز ہفتہ صبح 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں سعودی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت داخلہ نے یمن کے
مارچ
ایران اور سعودی عرب کے تعلقات سے عالم اسلام کے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں:ایران
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے
فروری
پنجاب میں سموگ کا راج، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست
?️ 28 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے
اکتوبر
کیا سعودی عوام فلسطین کی حمایت کرتے ہیں ؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:ان دنوں امریکہ کی طرف سے صیہونیوں اور سعودی عرب کے
ستمبر
اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا
?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکسان نے کہا ہے کہ کرنٹ
مئی
ٹیکس کے پیسوں سے متعلق فرخ حبیب کا اہم بیان
?️ 6 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
فروری
فرانس کا نیتن یاہو سے مطالبہ
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: بیروت میں ایک سینیئر فلسطینی اہلکار صالح العاروری کے قتل
جنوری
گیس کی کٹوتی کے معاملے پر جرمنی میں بدامنی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: جمعہ کے روز جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربرک نے جرمنی
جولائی