?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر اتحادی حکومت انتخابات کی بات پر آئی تو ٹھیک ہے، ورنہ ہم اسی ماہ اسمبلیاں تحلیل کرکے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔
پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی اراکین سے خطاب کے دوران میں نے حکومت کو سمجھانے کی کوشش کی مگر شاید میری بات سے غلط پیغام چلا گیا ہے کیونکہ میں نے یہ بات ملک کی خاطر کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی بات پر اتحادی حکومت کو غلط فہمی ہوئی ہے، میں نے ایسی بات صرف ملک کی خاطر کی۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی حکومت انتخابات میں چلی جائے گی اور ملک رک جائے گا اس لیے انتخابات چاہے جب بھی ہوں مگر تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ 75 فیصد پاکستانی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کروائیں کیونکہ وہ سمجھ چکے ہیں کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے تو اس ضمن میں ہم نے اتحادی حکومت کو صرف یہ کہا کہ ہم اسمبلیاں تحلیل کرکے انتخابات کی طرف جارہے ہیں اور آپ کو ملک کی فکر ہے تو آپ بھی الیکشن کروائیں، باقی ان لوگوں سے کسی چیز پر بات نہیں ہو سکتی۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم عام انتخابات کی طرف جا رہے ہیں اس لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین اپنے اپنے حلقوں میں نکلیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ اگر 66 فیصد پاکستان میں انتخابات ہوں تو عام انتخابات کو روکا جا سکے اس لیے تمام اراکین کو اپنے اپنے حلقوں میں نکلنا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے اتحادی حکومت کو صرف یہ کہا ہے کہ اگر آپ انتخابات کی تاریخ دینے کے لیے بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم بات کریں گے ورنہ ہم جلد ہی اسمبلیاں تحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر اتحادی حکومت انتخابات کی بات پر آئی تو ٹھیک ہے، ورنہ اسی ماہ ہم اسمبلیاں تحلیل کرکے انتخابات کی طرف بڑھیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ الیکشن کا نام نہیں لیتے، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں لیکن ہم ان کو موقع دیتے ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھیں ورنہ ہم اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یا تو ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں، ہمیں عام انتخابات کی تاریخ دیں، نہیں تو پھر ہم اپنی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہم آپ کو یہ موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ صرف 66 فیصد پاکستان میں انتخابات ہوں اور آپ وفاق میں بیٹھے رہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہم نے بڑی کوشش کی ہے لیکن یہ انتخابات کا نام ہی نہیں لیتے، صرف ایک وجہ ہے کہ ان کو ڈر لگا ہوا ہے کہ جیسے ہی الیکشن ہوں گے، یہ پٹ جائیں گے اور اس کے لیے ان کو ملک کی کوئی فکر نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی خاندان کے قتل میں دو امریکی فوجی ملوث: بی بی سی
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: بی بی سی کی پیر کے روز شائع ہونے والی ایک
نومبر
چین کا ڈیجیٹل اسپیس کلین اپ آپریشن
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین نے دو مہنے کے لیے سائبر اسپیس کو کنٹرول کرنے
اکتوبر
حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے: موساد
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس حکومت کے حلقوں میں دہشت پیدا کرنے
فروری
سال کا ایک تہائی حصہ عیاشیوں میں گزارنے والا صدر کس ملک کا ہے؟
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا
جنوری
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ
جولائی
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
?️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی
ستمبر
6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں میں تاریخ کا طویل ترین معرکہ ہوا
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک
مئی