عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دے دی، رقم پنجاب میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری تعلیم پر خرچ ہوگی۔

عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کی منظوری دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔

پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہیسین نے کہا ہے کہ یہ رقم لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم اور گریڈز کی بہتری کے لیے خرچ ہوگی، اس منصوبے سے 50 لاکھ بچے، 7 ہزار ہیڈ ماسٹرز اورایک لاکھ 65 ہزار ٹیچرز براہ راست مستفید ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے یہ منصوبہ مددگار ثابت ہوگا، رقم پاکستان کو جلد فراہم کی جائے گی جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل عالمی بینک کی جانب سے داسو ڈیم کے لیے ایک ارب ڈالرز اضافی فنڈنگ کی منظوری دی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے داسو ڈیم کے لیے فنڈنگ کی منظوری دی گئی، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔

عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی، منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی ہوگی۔

عالمی بینک نے بتایا کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیےگیم چینجر ثابت ہوگا، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوگی۔

عالمی بینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگا واٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کا جسمانی ریمانڈ معطل کردیا

?️ 29 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی مطیع

نیوزی لینڈ کے بدترین مانسون نے ہزاروں افراد کو بے گھر کیا

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:سمندری طوفان گیبریل اتوار کو شروع ہوا اور شمالی جزیروں کے

اسرائیل نے غزہ کے عوام پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ

صدر مملکت صرف ایک نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کریں، مرتضیٰ سولنگی

?️ 13 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے

پیپلزپارٹی اہم مسائل پر تمام جماعتوں سے بات چیت کی حامی

?️ 3 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مرکز میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان

افغان حکومت کے خاتمے کے بارے میں اشرف غنی کے نئے بیانات

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:     افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے کابل کے

السنوار ابھی تک زندہ ہے: صہیونی میڈیا

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین

الخلیل میں صہیونیوں کے تازہ وحشیانہ حملے ؛متعدد افراد زخمی

?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: الخلیل کے علاقے میں صہیونی فوجیوں نے شہریوں پر فائرنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے