?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں لیکن یہ دہشت گردی یا فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں ہے اور صوبائی حکومت جرگے کے ذریعے اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے کے لیے کام کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14واں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم شدہ اضلاع اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کے مسائل ہیں، وہاں فریقین کے درمیان زمین کا تنازع ہے جس کے پرامن حل کے لیے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کرم میں امن و امان کا ایک مسئلہ چل رہا ہے لیکن یہ دہشت گردی یا فرقہ واریت کا مسئلہ نہیں اور انتظامیہ اور پولیس کی کوششوں سے آج فریقین کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت جرگے کے ذریعے اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے کے لیے کام کررہی ہے اور ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنا کر مزید چیک پوسٹیں بھی پولیس کے حوالے کرنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ضلع خیبر میں بھی ایک مسئلہ چل رہا ہے جس کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر کام جاری ہے، امید ہے کل تک یہ معاملہ بھی حل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس ایسے معاملات کے حل کے لیے دن رات کام کررہی ہوتی ہے لیکن بعض اوقات نتائج سامنے آنے میں وقت لگتا ہے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میر علی واقعے کے متاثرین کو معاوضے دیے جارہے ہیں اور واقعے میں متاثر ہونے والی منڈی کو دوبارہ تعمیر کرکے لوگوں کے حوالے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ضم شدہ اضلاع میں پولیس کی استعداد کو بڑھانا ہے اور صوبائی حکومت پولیس کی استعداد کو بڑھانے کے لیے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
بجلی کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) منی بجٹ کی منظوری اور پٹرول ممکنہ مہنگا
جنوری
تنازعات کے درمیان مشترکہ یورپی لڑاکا جیٹ منصوبے کا خاتمہ
?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: مشترکہ یورپی لڑاکا جیٹ منصوبے پر مہینوں کے تنازعات کے
نومبر
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا کیس، اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم
?️ 27 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری
مارچ
یرغمالیوں کی واپسی کا کوئی آپشن نہیں
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:این بی سی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ
نومبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل یورپ میں منشیات کی سمگلنگ کا مرکز بن گیا ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا کہ اسرائیل
اگست
پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا بیان مسترد کر دیا
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیرمیں
جون
حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ احسن اقبال
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا
جولائی
باکو کو امریکی فوجی امداد کے بارے میں خدشات
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: کئی سینئر امریکی قانون سازوں نے جمہوریہ آذربائیجان کو امریکی
جون