?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے، مریم نواز اور بے نظیر سیاست میں تھیں لیکن میری اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اُسے سزا دلوا کر ایک کمرے میں بند کر دیا گیا ہے، میری تینوں بہنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور شفاف الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، پنجاب کا الیکشن پہلے سے پلان تھا، ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے، ملک میں اخلاقیات کو ختم کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا، اکتوبر سے فروری تک انتخابات صرف پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملتوی کئے گئے،سُپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لئے نہیں سُنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کر رہے تھے، اسی لیے عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مجھ سے ڈیل کی نہ کسی نے کوئی بات کی نہ کوئی پیغام آیا، سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کریں گے؟ 8 فروری کو جب عوام ایک طرف کھڑی ہوگئی تھی تو وہ وقت تھا بات کرنے کا، ملک کی عوام ایک طرف کھڑی ہو جائے تو کیا اس سے کوئی جیت سکتا ہے؟ مستحکم حکومت کیلئے جمہوریت ضروری ہے جو صرف شفاف انتخابات کے ذریعے ممکن ہے، ملک کا موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن ہوئے وہاں پولیس نے کہیں کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی۔
تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اسی لئے ہمارے دور میں او آئی سی کانفرنس ہوئی، اب بھی اگر بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی، بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں پیسہ اس لئے نہیں لگاتا کہ اس کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
وینزویلا کے تیل کی کھلی لوٹ مار
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے مطابق، وینزویلا نے
دسمبر
ٹوئٹر کی جانب سے یوٹیوب کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: اطلاعات ہیں کہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب
اپریل
حماس نے مائیکروسافٹ کے ملازم کے باعزت مقام کو سراہا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے مائیکرو سافٹ کے انجینئرز میں سے
اپریل
بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں، سہولت کاروں سے بغیر رعایت نمٹا جائیگا۔ کورکمانڈرز کانفرنس
?️ 24 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) کورکمانڈرز کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے
دسمبر
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:عراق میں ترکی کی قابض فوج کے اڈے پر راکٹوں کی
جنوری
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع ہے: طالبان
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے مشیر ذاکر جلالی نے
جنوری
ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم
?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں ایک آئرش قانون ساز نے جمعرات کو انتقال
دسمبر
صدر مملکت آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر
نومبر