?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نےکہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں بائیکاٹ کرکے تحریک انصاف اپنا نقصان کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات پر کسی کو معاف نہیں کیا جاسکتا، ٹرائل، شواہد کے بعد نااہلیاں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے عہدے پر ہونے سے جرم ختم نہیں ہوجاتا، نو مئی ایک گھناؤنا جرم تھا اس وجہ سے قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے اراکین کو نااہل قرار دیا گیا، ایک جرم ہوا ہے اس کی سزا تو ملے گی، عمر ایوب اور دیگر کی نااہلی 9 مئی پر ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اندرونی انتشار کا شکار ہے، تحریک انصاف کے اندر گروپنگ ہے، علی امین گنڈا پور اور جنید اکبر گروپ ہے، علیمہ خان اور شیر افضل مروت گروپ ہے، جب اتنے گروپس ہوں گے تو پھر پارٹی پالیسی کلیئر نہیں ہوتی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جب پارٹی پالیسی کلیئرنہ ہو تو پھر لوگ کنفوژن شکار ہوتے ہیں، ان کے پاس سٹریٹ پاور نہیں اور لوگ نکل نہیں رہے، تحریک انصاف کے تمام احتجاج بری طرح ناکام ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی احتجاج کی حکمت عملی ناکام رہی ہے، یہ ہر قومی تہوار پر ہی کیوں احتجاج کرتے ہیں؟ یوم استحصال کشمیرڈے والے دن بھی تحریک انصاف نے احتجاج کیا، ایرانی صدر پاکستان آئے تب احتجاج کی کال دی تھی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ چودہ اگست کو احتجاج کا اعلان بڑا افسوس ناک ہے، تحریک انصاف 15 اگست کو احتجاج کرے تاکہ بھارت کو پیغام جائے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں بائیکاٹ کرکے تحریک انصاف اپنا نقصان کرے گی، سیاسی میدان کبھی خالی نہیں چھوڑا جاتا، تحریک انصاف کے ساتھ پارلیمان کے اندر بات چیت ہونی چاہیے، ہم نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی، انہوں نے راہ فرار اختیار کی۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی کا بائیڈن کو چیلنج
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی ممالک کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان محاذ آرائی
ستمبر
شمالی کوریا میں کم جونگ جیسا کوٹ پہننے پر پابندی
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:بعض اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نےایسے چمڑے کے کوٹ پہننے
نومبر
ڈپٹی اسپیکر مزاری رولنگ کیس میں فل کورٹ کی ضرورت ہی کوئی نہیں؛ اعتزاز احسن
?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے
جولائی
لاوروف: ہم اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں گے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا
مئی
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ان دنوں صہیونی رہنماؤں کی نیندیں کیوں حرام ہو گئی ہیں؟
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی سینئر حکام اور میڈیا نے ہیگ کی عدالت کی
اپریل
امریکی معاشرے میں اسرائیل مخالف عقائد شدت اختیار کر گئے ہیں: الجزیرہ
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: کئی دہائیوں سے امریکی معاشرہ صیہونی حکومت کی حمایت
جون
صیہونی فوج نے غزہ میں انسانی امداد لینے والے فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا؛سی این این کی تصدیق
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی چینل CNN کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی
جون