?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شفقت محمود اجلاس صوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نصابی کتب کی بروقت دستیابی اور ترسیل سے متعلق مشاورت ہوگی اورنصابی کتب کے لئے این او سی کی بروقت فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔گزشتہ دنوں اپنی پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے
کہ تعلیمی ادارے بند نہ کریں اور انہیں چلاتے رہیں تاہم اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو ہمیں تعلیمی ادارے بند کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وبا میں تعلیم سے متعلق سارے فیصلے صوبائی وزرائے تعلیم کی مشاورت سے کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب بائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ محفوظ تعلیمی ادارے ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔محکمہ صحت پنجاب بھر میں مستقبل کے معماروں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے خصوصی ویکسی نیشن کیمپس لگا رہا ہے۔تعلیمی اداروں میں 100فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنا کر ہی تعلیمی سرگرمیوں کو بلاتعطل جاری رکھا جا سکتا ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ پنجاب کی تمام بڑی جامعات میں ویکسی نیشن کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے نئے آنے والے 5 ہزار سے زائد طالب علموں کو 15 روزہ کیمپ میں ویکسینیٹ کیا جائے گا۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ سکولز اور کالجز میں بھی موبائل ویکسی نیشن کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ موبائل ٹیمز کلاس رومز اور امتحانی مراکز میں جا کر سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
اب تک پنجاب کی 52فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کر چکے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں ریچ ایوری ڈور ویکسی نیشن مہم کا فیز 2 کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی ہم کورونا وائرس کے تمام ویرینٹس کو شکست دے سکتے ہیں۔ پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کر کے کورونا وائرس کا مقابلہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے صدر کے دورہ عراق کے فواید
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے تین روزہ دورے میں ہمارے ملک کے صدر
ستمبر
خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 23 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے
جولائی
مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا انتباہ
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے
فروری
حماس اسرائیلی انٹیلی جنس کو دھوکہ دینے میں کامیاب
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: 14ٹی وی، جو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا اہم
ستمبر
سوئٹزرلینڈ میں یمنی مذاکرات؛ 715 اسیروں کے ابتدائی تبادلے کا معاہدہ
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی
مارچ
ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ
?️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے امور خارجہ اور قومی کونسل
مارچ
پی ٹی آئی کا پورا فوکس تعلیم کے فروغ پر ہے: بزدار
?️ 18 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی
اگست
بھارت مذاکرات کیلئے 5 اگست کے فیصلے پرنظرثانی کرے: وزیر خارجہ
?️ 19 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےبھارت کو مذاکرات کے لئے
اپریل