?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عام انتخابات کی مناسب تاریخ طے کرنے کے لیے آج یا کل ملاقات کی دعوت دے دی۔
صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں آئینی تقاضے کا حوالہ دیا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر عام انتخابات ضروری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری خط کی کاپی کے مطابق صدر مملکت نے آج لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی 9 اگست 2023 کو تحلیل کردی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 48 کی ذیلی شق 5 کے تحت صدر مملکت تاریخ دینے کا پابند ہے جو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد عام انتخابات کے لیے 90 روز سے زیادہ نہ ہو۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 48 کی شق 5 کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا کہ جب صدر، قومی اسمبلی تحلیل کرتا ہے اور اس کا شق ون کا کوئی حوالہ نہیں ہوتا ہے تو وہ قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے تاریخ دے گا جو اسمبلی کی تحلیل کے دن کے بعد 90 روز سے طویل نہ ہو۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 یا 224 اے کے مطابق نگران کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
چیف الیکشن کمیشن کو صدر مملکت نے کہا کہ لہٰذا مناسب تاریخ طے کرنے کے لیے چیف الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے آج یا کل ملاقات کی دعوت دی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ 9 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھی۔
شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی جس پر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے تھے۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت کی تحلیل کی۔
آرٹیکل 58 کے مطابق اگر صدر، وزیر اعظم کی سفارش کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو اسمبلی ازخود تحلیل ہو جاتی۔
شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کی سمری میں صدر مملکت سے عبوری حکومت کی تشکیل کی درخواست بھی کی تھی۔
6 اگست کو حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اسمبلیاں اپنی مقررہ مدت سے 3 روز قبل 9 اگست کو تحلیل کر دی جائیں گی، جس کے بعد انتخابات 90 روز کے اندر کرائے جائیں گے۔
تحلیل ہونے والی اسمبلی کی مدت 12 اگست کو پوری ہو رہی تھی تاہم مقررہ وقت سے قبل اسمبلی تحلیل کیے جانے کے سبب الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت آئندہ 90 دن کے اندر الیکشن کا انعقاد کرانا ہوگا۔
اگر اسمبلی اپنی مدت مکمل کر لیتی تو الیکشن کمیشن کو 60 دن کے اندر الیکشن کا انعقاد کرانا پڑتا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی ہوٹلئیرس ایسوسی ایشن کے صدر متحدہ عرب امارات میں صیہونی سفیر مقرر
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ نے امیر حائک کو متحدہ عرب
جولائی
سوڈان میں بغاوت کی مبہم صورتحال؛ تنازعات کا خاتمہ یا کشیدگی ؟
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان میں وقتی طور پر جنگ بندی ہو گئی ہے
اپریل
یورپی رہنما امریکی سامراج کے سامنے جھکنا چھوڑ دیں:یورپی قانون ساز
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ میں جمہوریہ آئرلینڈ کے نمائندے نے یورپی یونین کے
اکتوبر
کویتی کھلاڑی کا صیہونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:کویتی پیرا اولمپک کمیٹی نے تاکید کی کہ "خلود المطیری” نے
مئی
صیہونی وزیر اعظم کا ایران کے بارے میں مغربی ممالک کو مضحکہ خیز مشورہ!
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کل اسرائیلی فوج کے ریڈیو
دسمبر
روس منگل سے یوکرین کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:بلومبرگ کی ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا
فروری
بحیرہ احمر دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ کا سب سے بڑا بحری چیلنج
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے حال ہی میں ایک
فروری
شمالی عراق میں 15داعشی دہشتگردوں کی گرفتاری
?️ 8 فروری 2021سچ خبریں:عراقی وزارت داخلہ کی انٹلی جنس سروس نے شمالی عراقی صوبے
فروری