’صدارتی اختیار کے تحت سزاؤں کی معافی نہیں چاہیئے‘

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام بھیجا ہے کہ انہیں صدارتی اختیار کے تحت سزاؤں کی معافی نہیں چاہیئے۔

سینئر صحافی انصار عباسی کے مطابق دی نیوز سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام بھجوایا ہے کہ مجھے کسی بھی صورت صدارتی اختیار کے تحت سزاؤں کی معافی نہیں چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی سزا معاف کر سکتے ہیں، مختلف حلقوں بشمول سوشل میڈیا سے ایسے مطالبات سامنے آ رہے ہیں کہ صدر عارف علوی کو عمران خان کی سزائیں معاف کر دینی چاہئیں، صدر کے پاس کسی بھی سزا یافتہ مجرم کو معاف کرنے کا اختیار ہے، آئین کے آرٹیکل 45 اسی موضوع کے بارے میں ہے لیکن عمران خان ایسی کوئی معافی قبول نہیں کریں گے، یہی وجہ ہے کہ ایسے مطالبات کا سن کر سابق وزیراعظم نے صدر مملکت کو پیغام بھیجا کہ وہ سزائیں معاف نہ کریں۔

آرٹیکل میں لکھا ہے کہ صدر مملکت کو کسی عدالت، ٹریبونل یا دیگر سزا کو معاف، ملتوی یا کچھ عرصہ کیلئے روکنے، اس میں تخفیف کرنے، اسے معطل یا تبدیل کرنے کا اختیار ہوگا، تاہم کئی ماہرین آئین اور ماہرین قانون کی رائے ہے کہ صدر مملکت صرف وزیراعظم کی سفارش پر ہی کسی کی سزا معاف یا معطل کر سکتے ہیں لیکن دیگر کی رائے ہے کہ صدر مملکت یہ اقدام اپنی مرضی سے کر سکتے ہیں اور اس کیلئے انہیں چیف ایگزیکٹو کی سفارش کی ضرورت نہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وزیراعظم عمران خان کی سزاؤں کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جب کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم نے پہلے ہی توشہ خانہ، سائفر اور عدت میں نکاح کے تینوں کیسز میں ہونے والی سزاؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

انتخابات کا انعقاد اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، سراج الحق

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا

فوجی طاقت کو جدید بنانے کے راستے پر یورپ کے بھاری اخراجات

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: جرمن ریڈیو نے بعض یورپی ممالک کے اپنی فوجی طاقت

ابو عبیدہ کا بچنا اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ایک بڑی ناکامی

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی عسکری امور کے تجزیہ کار امیر بخبوت نے واللا

فلسطین کو کون قربان کر رہا ہے؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: محمود عباس صاحب! ایران پر تنقید اور اس کے خلاف

عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

?️ 27 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی

ایٹمی شعبے کے فوجی نظریے میں تبدیلی کا امکان ہے: خرازی

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: سینئر ایرانی سفارت کار کمال خرازی نے لبنان کے المیادین

صیہونی وزیر کا قطر پر الزام

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اس جمعرات کو قطر

صیہونی جنگجوؤں کے ہاتھوں 13 سالہ فلسطینی بچہ شہید

?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے آج بروز جمعہ نابلس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے