?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید نے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آبادپولیس میں ایک ہزارمزید اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے اور پولیس کی تنخواہیں بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں اسلام پولیس کا شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابر کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاس آؤٹ ہونیوالوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اسلام پولیس کا شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابر کردیاہے اور اسلام آبادپولیس میں ایک ہزارمزید اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے دور میں پولیس شہدا کیلئے ایک ارب روپے دیئے گئے، آپ نےاس شہرملک کومحفوظ بنانےکیلئےجانوں کے نذرانے دیےہیں، میری خواہش ہےکہ اسلام آبادپولیس کی تنخواہ بہتربنائی جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادپولیس کی تنخواہیں بہتربنانےکی کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد کو محفوظ بنانے کےلئے ڈرونزکااستعمال کیا جائے گا۔
مہنگائی اور دیگر مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل کاجلوس بتارہاتھاکہ سکون ڈاٹ کام ہے، کوئی سمجھ رہاہےعمران خان کی مسائل پر نظر نہیں تویہ بھول ہے، عمران خان کی تمام مسائل پر پوری نظرہے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کےجن کوبوتل میں بندکریں گے اور انشااللہ ہم تمام مسائل پر قابوپائیں گے۔
فرانسیسی سفیر سے متعلق شیخ رشید نے مزید کہا کہ فرانسیسی سفیرکوہٹانےکامطلب یورپی یونین سے تعلقات کشیدہ کرلیں، ملک میں مدینے کی ریاست کیلئےعمران خان کام کررہاہے ، ختم نبوتﷺ کا مجھ سےبڑاسپاہی ہے تو اپنا نام بتائے گھرجا کرمبارک دوں گا۔
اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی نےقانون ہاتھ میں نہ لیادائرےمیں احتجاج کیاتوایکشن نہیں ہوگا، کسی نےقانون ہاتھ میں لیاتوقانون انہیں ہاتھ میں لےگا، کوشش ہوتی ہے لڑائی جھگڑا،دنگافسادکم ہو، 40کیمرےلگےہوئےہیں ان سب پراحتجاج جاتاہے۔


مشہور خبریں۔
کیا حزب اللہ کے میزائلوں سے اسرائیل کو خطرہ ہے ؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر حزب
اکتوبر
صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے:انصاراللہ
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: انصاراللہ تحریک اور یمنی انقلاب کے سربراہ نے اپنے ایک
اگست
جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے ویٹو ہونے پر حماس کا ردعمل
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سلامتی کونسل
مارچ
برائنسک کے علاقے میں یوکرین کے جنگجو نے روس پر گولہ باری کی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: روس کے برائنسک علاقے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے آج
اپریل
حکومت ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی
?️ 26 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} صوبہ پنجاب کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے
فروری
اسرائیلی کابینہ اور آرمی چیف کے درمیان نئے تنازع کا سبب
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی اور قیدیوں کی
اپریل
کتنے فیصد صیہونی عوام نیتن یاہو کا استعفیٰ چاہتے ہیں؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 60 فیصد صیہونی باشندے چاہتے
مارچ