شہباز گل نے مریم نواز کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز نے آج اپنی تقریر میں مضحکہ خیز باتیں کیں وہ بار بار کہتی ہیں کہ میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے لیکن آپ لوگ پہلے دن سے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں. اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے کی نہیں مامے کی وجہ سے نکالا گیا‘نواز شریف کا ماما وہ تھا جس نے لندن فلیٹ خرید کردیے اور نواز شریف لندن فلیٹ کا کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہے ہیں نواز شریف لندن فلیٹ کے ثبوت کے نام پر قطری خط پیش کرتے تھے.

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف نے حریت کانفرنس کے راہنماﺅں سے ملاقات سے انکار کیا تھا بھارتی سرمایہ کار سجن جندال کو مری والے گھر بلایا اور قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیا. نواز شریف نے وزارت خارجہ اپنی جیب میں رکھ کر کھلی چھٹی دے دی وہ اپنی شوگر ملز کے لیے بھارتیوں کو بغیر ویزے لاتے رہے معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر کو دراصل مریم نواز کے والد نے بیچا تھا مریم نواز سزا یافتہ مجرمہ ہیں اور ضمانت پر ہیں وہ بھارت کی زبان بول رہی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اجمل قصاب کے معاملے پر بھی بھارت کی زبان بولتے رہے.

قبل ازیں آزادکشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعوی کیا کہ نوازشریف کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی‘انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بیٹے نوازشریف کا سلام لائی ہوں میری رگوں میں کشمیری خون ہے مریم نواز نے کہا کہ آج کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناسازتھی عدالت نہیں گئے میں نے بھی آپ لوگوں سے ملنے کے لیے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے.

مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ نوازشریف سے ڈرتے ہیں عمران خان کی صبح شام نوازشریف کے نام سے ہوتی ہے کشمیر کے چھپے چھپے پر نواز شریف کا نام لینے والے موجود ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش امریکہ میں کی گئی ملکی راز صرف قوم کو معلوم نہیں باقی سب کو معلوم ہوتے ہیں. مریم نواز نے کہا کہ آج پڑھا کہ عوام پر پیٹرول بم گرانے کی سازش کی جارہی ہے جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے تیل کی قیمت بڑھنے سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ سائیکل پر دفتر جاتے ہیں نون لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات میں 10ویں بار قیمتیں بڑھائی گئی ہیں نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبوں کو گروی رکھنے کی سازش کررہے ہیں نواز شریف کے بنائی گئی سڑکیں اور موٹر ویز گروی رکھی گئی ہیں.

مریم نواز نے کہا کہ ان کو اگلا الیکشن ہارتا دیکھ کرانتخابی اصلاحات یاد آرہی ہیں انتخابی اصلاحات صرف اور صرف عوام کی طاقت ہوتی ہے. انہوں نے کہاکہ الیکشن ریفارمز کوئی آر ٹی ایس یا کوئی مشین نہیں ہوتی الیکشن ریفارمز عوام کی طاقت ہے انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے عوام اور نوازشریف کے درمیان سے ہٹ جاﺅ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کی وادیوں میں شیر دھاڑے گا.

مشہور خبریں۔

شاہ سلمان کا ایران اور دنیا کے بارے میں بیان

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف عالمی مسائل

یمنی مزاحمت کو روکنے کا امریکی منصوبہ کیا ہے؟

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے باب المندب میں صیہونی

دہشتگردی کا خاتمہ: پاکستان اور افغان طالبان میں مذاکرات کل استنبول میں ہوں گے

?️ 5 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا

ریاض میں ڈاکار ریلی روکے جانے کا امکان

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے ڈاکار ریلی کے دوران دھماکے کے بارے

لبنان کو اصلاحات کے لیے سنجید گی کی ضرورت ہے: سعودی عرب

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے میونخ سیکورٹی کانفرنس

زلنسکی کی تحقیر سے سبق سیکھو؛انصاراللہ کا سعودی حکام سے خطاب

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ایک سینئر رہنما نے سعودی

JCPOA میں واپس آنا بہت خطرناک ہے: ہنری کسنجر

?️ 2 جولائی 2022سچ خبریں:  سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر  نے ایران کے ساتھ

تہران-اسلام آباد؛ امن، خوشحالی اور ترقی کی خدمت میں پڑوس

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کا اسلامی جمہوریہ ایران کا سرکاری دورہ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے