?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نےمعیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے کی بھی ہدایت کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ٹیرف میں کمی اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے، ٹیرف میں اصلاحات لا کر صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کی حکمت عملی اپنائی جائے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے برآمدات میں اضافہ کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ’اڑان پاکستان‘ وژن کا اہم جزو ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ برآمدی صنعتوں کی ترقی کے لیے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے گورننس نظام میں ضروری اصلاحات کی جائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت تجارت میں اصلاحات کی پیشرفت اور آئندہ پانچ سال میں برآمدات کا ہدف 60 ارب ڈالر تک لے کر جانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں ٹیرف میں بتدریج کمی کی گئی، برآمدات بڑھانے کے لیے وزارت تجارت ہر سال پاکستان میں بین الا قوامی سطح کے نمائشوں کی میزبانی کرتا ہے، 30۔2025 اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے۔
بریفینگ دی گئی کہ ای کامرس پالیسی پر مشاورت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اگلے مہینے کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، پاکستانی مصنوعات کی بین الا قوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نیشنل کمپلائنس سینٹر تیار ہو چکا۔
بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ سینٹر پاکستان کی برآمدی صنعتوں کی استعداد میں اضافہ اور تربیت کے پروگرام مرتب کرے گا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔


مشہور خبریں۔
کیا یمن کے بعد اب الجزائر غزہ جنگ میں شامل ہو گا؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں مزاحمتی قوتوں اور
نومبر
اردوغان کے بیٹے کی شام میں الجولانی کے ساتھ گشت
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے بیٹے نجم الدین
مارچ
نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کے
اپریل
اسرائیلی اہلکار کا قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک اہم پیغام
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 7 نے اپنی
دسمبر
ریاست ترلائی حملے کا جواب پوری قوت سے دیگی۔ وزیر دفاع
?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
فروری
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد ایک ساتھ پہلی بار گیم شو میں شرکت
?️ 12 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی
مارچ
جبالیا میں صیہونی قابضین کے نئے مظالم اور قتل و غارت گری
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے دیر البلح کیمپ میں ایک
دسمبر
مزاحمتی میزائلوں کو روکنے میں صیہونیوں کا خرچ
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کے
مئی