?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ میں ترامیم کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ڈان نیوز کے مطابق کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ ہوں گے، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور شزا فاطمہ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔
اس کے علاوہ شیری رحمٰن، نوابزادہ خالد حسین مگسی، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان انور بھی کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔
کمیٹی 15 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، کمیٹی مجوزہ ترامیم پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرے گی۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی تھی۔
پیکا ایکٹ 2024کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری بھی دے گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نیا تجویز شدہ پیکا بل 2024 کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، پیکا قانون ترمیمی بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی تجویز دی تھی۔
مجوزہ پیکا ترمیمی بل 2024 اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوگی۔
اتھارٹی ڈیجیٹل حقوق سے متعلق معاملات پر حکومت کو تجاویز دے گی، ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائے گی، اس کے علاوہ مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون میں سہولت فراہم کرے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی جبکہ اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی، ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ڈیجیٹیل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اور گواہوں کو طلب کر سکے گی، اس کے علاوہ ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کو نافذ کرنے کے لیے قواعد بھی بنا سکے گی جبکہ آن لائن دائرے میں صارف کی حفاظت کو فروغ دینے اور بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل ماحول بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ پچھلے ہفتے وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن اتھارٹی بنانے سے متعلق ایس ار او جاری کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
میانوالی: پی ٹی اے کا غیرقانونی سمز کے اجرا کیخلاف کریک ڈاؤن، فرنچائز مالک گرفتار
?️ 24 مارچ 2025میانوالی: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی
مارچ
سعودی عرب کا امیج بہتر کرنے کے لیے امریکا میں سعودی عرب کی نئی لابنگ
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : آرگنائزیشن فار ڈیموکریسی ان عرب ورلڈ نے اب اعلان
نومبر
ٹرمپ کے صلح منصوبے نے یوکرین کے حامیوں کو دباؤ میں ڈال دیا
?️ 23 نومبر 2025 ٹرمپ کے صلح منصوبے نے یوکرین کے حامیوں کو دباؤ میں
نومبر
عراق کو امریکی جارحیت کا جواب دینا چاہیے
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن اور حکومتی قانون اتحاد کے رکن طائر
جنوری
لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو طلب
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ
مارچ
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بارے میں ذلفی بخاری کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے اپنے ایک بیان
اگست
سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا۔ مشعال ملک
?️ 5 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
اگست
جمعہ سے مسجد الاقصی کے صحن صہیونیوں کے لیے بند کر دیے جائیں گے
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت کے رہنماؤں
اپریل