?️
اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے شوکت ترین سے حلف لیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شوکت فیاض ترین کو وزارت خزانہ و محصولات کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شوکت ترین وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات کے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے۔
یاد رہے کہ 20 دسمبر کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن ہوئے جس میں کُل 122 ووٹ کاسٹ کیے گئے ان میں سے 9 ووٹ مسترد کر دیے گئے تھے۔
113ووٹوں میں سے 87 ووٹ لے کر شوکت ترین سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شوکت امیرزادہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدواروں ظاہر شاہ کو 13، 13 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔
24 دسمبر سینیٹ اجلاس کے دوران شوکت ترین نے سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کے لیے سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔
حکومت نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو پنجاب یا خیبر پختونخوا سے بطور سینیٹر منتخب کرانے کا ذہن بنا رکھا تھا تاکہ مارکیٹوں میں تسلسل و استحکام برقرار رہے اور وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کی بحالی سے متعلق امور میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔
18 اکتوبر کو سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر خزانہ مقرر کردیا گیا تھا جبکہ انہوں نے 17 اپریل 2021 کو وفاقی وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا تھا۔


مشہور خبریں۔
2022 میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کے نئے اعدادوشمار
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی دیوار کی تعمیر اور بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن نے
جنوری
سری لنکا میں خوراک کی شدید قلت
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مالی بحران
مئی
ترکی برائی کا محور
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر ڈینی ڈینن نے
نومبر
عراق میں نیا امریکی کھیل
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور
اپریل
جہاں قائد اعظم کی جتنی بڑی تصویر لگی ہوتی ہے، وہاں اتنی زیادہ رشوت لی جاتی ہے، خالد انعم
?️ 10 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے
ستمبر
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست
طالبان اور افغانستان کا تاریک مستقبل
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:افغانستان نے 20 ویں صدی میں ایک تلخ تاریخ کا تجربہ
اگست
امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کردی
?️ 28 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے
اپریل