?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے سیاسی جماعتوں پر مشتمل وزیر اعظم کے تشکیل کردہ 16رکنی سیاسی کمیٹی سے کامیاب مذاکرت کے بعد بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی سربراہی میں پینل تشکیل دیا گیا، جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین، قومی وطن پارٹی کے رہنما سکندر شیر پاؤ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اختر ولی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطا الحق قاسمی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل تھے۔
کمیٹی کے ارکان نے میرعلی کے قریب عیدک گاؤں کا دورہ کیا جہاں عثمان زئی قبیلے کے عمائدین نے قبائلی ضلع میں ٹارگٹ کلنگ اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا تھا، انہوں نے مدرسہ نظامیہ میں قبائلی عمائدین سے بات چیت کی۔
عثمان زئی قبیلے کے عمائدین نے کمیٹی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا احتجاج دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا۔
مظاہرین ضلع بھر میں سڑکوں کی بندش ختم کردیں گے جبکہ انہوں نے یوم آزادی بھی ملی جوش و جذبے سے منانے کا عزم ظاہر کیا۔
قبل ازیں عثمان زئی قبیلے نے 14 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔
اکرم درانی نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے قبائل کے تمام مسائل کو وزیراعظم کے سامنے رکھا جائے گا اور 15 دنوں کے اندر ان کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرستان کے لوگ بہت محب وطن ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے ضلع میں ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔


مشہور خبریں۔
میرے اختیار میں ہو تو نور مقدم کے قاتل کو موت کی گھاٹ اتار دوں
?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر
جولائی
لبنانی صدر کے انتخاب کے عمل میں سعودی عرب کی نئی رکاوٹیں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریںاگرچہ سعودی عرب دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات خاص طور پر
فروری
اسرائیل مستقل جنگ بندی قبول کیوں نہیں کر رہا ہے؟
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اطالیہ سے واپسی پر صحافیوں
مئی
ایران کے خلاف جنگ کی قیمت امریکی عوام ادا کر رہے ہیں: کیلیفورنیا کے گورنر
?️ 10 مارچ 2026سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے ایران کے خلاف امریکہ کی
مارچ
خطے کے امن کے لیے فلسطین کے مسئلے کا عادلانہ حل ضروری: سعودی عرب
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت
اپریل
اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے مطالبہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا
فروری
ہمیں انصاف نہیں مل رہا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ، گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، علیمہ خان
?️ 16 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے
جون
یمن کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا:عطوان
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: علاقائی تزویراتی امور کے تجزیہ کار عطوان نے یمنیوں کو
جنوری