شمالی وزیرستان: احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی، 3 پولیس اہلکار شہید

?️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ کے سبب سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) محسن داوڑ زخمی جبکہ 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مشتعل افراد نے سیکیورٹی ادارے کے کیمپ کے باہر ہنگامہ کیا، اس دوران شرپسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ محسن داوڑ زخمی ہوگئے۔

پولیس اور مظاہرین نے ایک دوسرے پر فائرنگ میں پہل کا الزام عائد کیا، محسن داوڑ و دیگر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

عام انتخابات میں محسن داوڑ قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 40 پر امیدوار تھے، جس کے نتائج اب سے کچھ دیر قبل ہی جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ غیرحتمی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 40 سے رہنما جمعیت علمائے اسلام (پاکستان) مصباح الدین نے 42 ہزار 994 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ محسن داوڑ 32 ہزار 768 ووٹ حاصل کرسکے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس کے غیرحتمی نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے محسن داوڑ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور سپریم کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف شمالی وزیرستان میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے محسن داوڑ سمیت دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں الیکشن کمیشن کے دھاندلی کے خلاف قانونی احتجاج پر فائرنگ کی گئی اور بے گناہوں کا خون بہایا گیا، سپریم کورٹ آف پاکستان اِس دہشتگردی کا نوٹس لے۔

اس کےعلاوہ سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی محسن داوڑ پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتےہوئے کہا کہ گزشتہ روز شانگلہ میں جھڑپوں کے دوران پی ٹی آئی کے دو کارکن مارے گئے اور اب یہ واقعہ ہوگیا۔’

سابق وزیر نے محسن داوڑ اور دیگر کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کا فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا انوکھا انداز

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ

ہندوتوا دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو یہ انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی: کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 24 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا

اسٹیٹ بینک کو چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے

?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ

گرے لسٹ کا تحفہ ہمیں ورثے میں ملا: وزیر خارجہ

?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

اب ہم مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعظم

?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

سیلاب سے فصلیں تباہ : اقوام متحدہ نے پاکستان میں خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے

ملائشیا کا اسرائیل پر اسلحہ پابندی کا مطالبہ

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے غزہ اور لبنان میں

ایرانی میزائلوں کے دھماکہ خیز وار ہیڈز اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ:صیہونی تجزیہ کار

?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری امور کے تجزیہ کار نے ایران کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے