?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے دوبارہ ملاقات کی اطلاعات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جیلوں میں قیدکارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے پہلے جیل سے رہا ہونے کے بعد اگلے ہی روز بھی وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے حوالے سے خبریں آئیں وہ ملاقات تلخی پر اختتام پذیر ہوئی، تاہم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ تلخی کی بھی تردید کر دی، میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی سے کیسی میٹنگ رہی؟ اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کیسی میٹنگ ہونی تھی، بیچارے کو ایک مہینہ جیل میں رکھا ہے، انڈر ایج بچوں کو بھی پکڑا ہوا ہے، شاہ محمود قریشی نے یہ فارمولا دیا کہ ظلم ہو رہا ہے ان کو باہر لانا ہے، شاہ محمود قریشی فارمولہ لیکر آئے کہ اپنے لوگ ہم نے جیلوں سے نکالنے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں مائنس نہیں ہوتا جمہوریت میں صرف پبلک مائنس کرتی ہے، مسائل کا حل صرف شفاف انتخابات ہیں، میں باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، نہ میرے پاس اربوں ڈالر پڑے ہوئے ہیں، نو مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیئں۔ ایک اور سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پارٹی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گڈ لک کہتا ہوں، جمہوریت میں کوئی کسی کو مائنس نہیں کرسکتا، مائنس صرف ووٹر اور عوام کرسکتی ہے، 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، چار سو روپے کا پاؤنڈ ہوچکا ہے، میری تو باہر کوئی جائیداد بھی نہیں ہے، میں باہر جاکر کیا کروں گا۔


مشہور خبریں۔
بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول
جولائی
آئی ایم ایف کا 4 بینکوں کی ری کیپٹلائزیشن کیلئے ’تیز کارروائی‘ کا مطالبہ
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے
جولائی
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ایکس (سابق ٹوئٹر) پر انگریزی زبان صارفین نے ایران-اسرائیل جنگ
جون
آئی ٹی سیکورٹی ماہرین کی کمی جرمن وزارتوں میں ایک بڑا مسئلہ
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:جرمنی کے ان ٹی وی کے مطابق ڈیٹا کی چوری، مالویئر،
جنوری
صدر مملکت کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا گیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد
نومبر
امریکی وزارت انصاف کا یحیی السنوار کے خلاف دشمنانہ موقف
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزارت انصاف نے حماس کے سیاسی سربراہ یحییٰ السنوار
ستمبر
امریکہ میں مسیحی صہیونی لابی کا وجود
?️ 17 مئی 2026سچ خبریں: جریدے "جیکوبن” کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ
مئی
مصر کے نئے منصوبے کا جائزہ
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: ون نیوز ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ مصر
اپریل