شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کو رجسٹر کرلیا۔

میڈیا کے مطابق رجسٹریشن کے جاری نوٹی فکیشن میں شاہد خاقان عباسی پارٹی کنوینئر جبکہ مفتاح اسمٰعیل سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشنز بھی تسلیم کرلیے ہیں، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائیں تھی۔

خیال رہے کہ عوام پاکستان پارٹی کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یکم فروری 2023 کو شاہد خاقان عباسی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کو ’اوپن فیلڈ‘ ملنی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ جب مریم نواز چیف آرگنائزر بنی تو پارٹی کے صدر شہباز شریف کو دے دیا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں پارٹی کا عہدہ دوبارہ قبول نہیں کروں گا، پارٹی نے بے پناہ عزت دی ہے، لاہور سے انتخاب کے لیے میاں صاحب نے خاص طور پر اس کا بندوبست کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے، 35 سال سے اس جماعت میں ہوں، اس جماعت نے مجھے ملک کی اولین پوزیشن پر پہنچایا اور اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔

خیال رہے کہ روزنامہ ’جنگ اخبار‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بغیر مریم نواز کو پارٹی میں اعلیٰ عہدہ دینے پر نالاں تھے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلبا کے قافلے پر حملہ

?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے قافلے پر

اسرائیل کے شمالی محاذ کا کنٹرول نصر اللہ کے ہاتھ میں

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں علاقائی کونسل کے نام سے جانے

وعدے صادق 2 کی رپورٹنگ کرنے پر امریکی صحافی گرفتار

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت سمیت اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے

ایف بی آئی اور یوکرینی جاسوسوں کا ٹویٹر کو متعدد صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایف بی آئی نے ٹویٹر سے کہا ہے کہ وہ درجنوں

غزہ میں بجلی کی کٹوتی سے نیتن یاہو کو دھمکیاں 

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق غزہ کی پٹی میں قیدیوں کے درجنوں

ساتھ مل کر حملہ کریں گے اور کامیاب بھی ہوں گے، بلاول بھٹو

?️ 7 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)  پاکستان پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

 تجارتی تعاون، سفارتی تعلقات اور علاقائی استحکام ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں اہم ترجیحات

?️ 2 اگست 2025 تجارتی تعاون، سفارتی تعلقات اور علاقائی استحکام ایرانی صدر کے دورہ پاکستان

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب

?️ 20 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ماہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے