🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے 37 ارب روپے مالیت کے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف سامنے آیا ہے، وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے آڈٹ پیراز 24-2023 کے جائزے کے دوران آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا، ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور ڈی جی پاکستان کوسٹل گارڈز کی عدم شرکت پر ارکان نے برہمی کا اظہار کیا،چیئرمین پی اے سی نے پیراز مؤخر کردیے۔
جنید اکبر کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سال 24-2023 کے آڈٹ پیراز زیر غور آئے، سال 23-2022 میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد رقم غیر منسلک کھیلوں کی تنظیم کو غیر مجاز گرانٹ دینے کا پیرا زیر غور آیا۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ یہ ادارہ کوئی اسپورٹ باڈی نہیں ہے، یہ محض ایونٹ آرگنائز کرتے ہیں، سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کہا کہ ڈی اے سی میں انکوائری کرکے ذمے داران کو فکس کیا ہے، چیئرمین پی اے سی نے 15 روز میں ریکوری کرکے معاملے کو نمٹانے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں گن اینڈ کنٹری کلب کی طرف سے بغیر لائسنس کے اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا آڈٹ پیرا زیر غور آیا، کمیٹی رکن سید حسین طارق نے کہا کہ ایک حکومتی ادارہ بغیر لائسنس کے کیسے اسلحہ خرید رہا ہے، بغیر لائسنس کے انہوں نے ہتھیار خرید کر رکھے ہوئے ہیں، کمیٹی کے ارکان کی طرف سے بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ یہ کلب تو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت آنے کو تیار ہی نہیں تھا، اس معاملے پر ایک ماہ میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائیں۔
گن اینڈ کنٹری کلب کی جانب سے 48 کروڑ کا اضافی بیلنس سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ نہ کرانے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ بھی آیا، چیئرمین پی اے سی نے گن اینڈ کنٹری کلب کا مکمل آڈٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں آڈٹ کرکے ہمیں رپورٹ دیں۔
بعد ازاں اجلاس میں وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے سی ڈی اے کی آڈٹ رپورٹ برائے سال 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف سامنے آیا۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے بورڈ نے 37 ارب سے زائد رقم کے 29 کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کو منظور کیا ہے، 5 پلاٹوں کی نیلامی کو مؤخر اور ایک پلاٹ سے متعلق قانونی پیچیدگیاں ہیں، جب سی ڈی اے بورڈ پلاٹوں کی نیلامی کو منظور کررہا تھا، اس وقت لیگل مسائل کا خیال کیوں نہیں رکھا گیا؟
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ سی ڈی اے فنانشل اسٹیٹمنٹ کیوں تیار نہیں کی؟ آڈٹ حکام نے کہا کہ سی ڈی اے ایکٹ کے تحت چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق کے بعد سی ڈی اے اپنی فنانشل اسٹیٹمنٹ وفاقی حکومت کو دینے کا پابند ہے، سی ڈی اے ایکٹ کے تحت آرڈیننس کی خلاف ورزی پر قید بھی ہو سکتی ہے۔
اجلاس میں میں سی ڈی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹ نہ بننے کا انکشاف بھی سامنے آیا، ممبر فنانشل نے کہا کہ سی ڈی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹ کبھی بھی نہیں بنی ہے، ہم 24-2023 کی فنانشل اسٹیٹمنٹ بنا رہے ہیں۔
پی اے سی ارکان نے سی ڈی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹ تیار نہ ہونے پر شدید اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کا رویہ بالکل نامناسب ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سی ڈی اے سے 6 ماہ میں فنانشل اسٹیٹمنٹ طلب کرلی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے زائد قیمت پر یونیفارم خریدنے سے قومی خزانے کو 4 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار سے زائد کے نقصان کا پیرا زیر غور آیا، آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا کے کمیٹی میں شرکت نہ کرنے پر کمیٹی ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔
کمیٹی رکن شیر ارباب نے کہا کہ آئی جی ایف سی کو بھی یہاں ہونا چاہیے تھا، چیئرمین پی اے سی نے وزارت داخلہ کو ایک ماہ میں ریکوری کرکے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں ایف سی خیبرپختونخوا کی جانب سے کیمروں کی غیر شفاف خریداری سے قومی خزانے کو پہنچنے والے 3 کروڑ سے زائد نقصان کا آڈٹ پیرا بھی زیر غور آیا، پی اے سی نے ایف سی سے متعلقہ تمام آڈٹ پیراز کو یکجا کرکے ریکوری کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں جی بی اسکاؤٹس کے آڈٹ پیراز کا بھی جائزہ لیا گیا،5 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی طبی ساز و سامان کی خلاف ضابطہ خریداری کا پیرا زیر غور آیا، اراکین کمیٹی نے ڈی جی کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں ڈی جی رینجرز سندھ کی پی اے سی میں عدم حاضری پر کمیٹی نے سندھ رینجرز کے آڈٹ پیراز مؤخر کردیے۔
اجلاس میں بھارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کا کام براہ راست ٹھیکے کے ذریعے زیادہ قیمت پر دینے کی وجہ سے غلط پروکیورمنٹ ہونے کا آڈٹ پیرا زیر غور آیا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ تعمیرات کے دوران مختلف حادثات کی وجہ سے دو لوگ جاں بحق ہوئے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ بارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کی تعمیر ایمرجنسی میں کرنے کے لیے احکامات وزیراعظم آفس سے آئے تھے، جس پر آڈٹ حکام نے کہا کہ ہمارا پیرا یہ ہے کہ براہ راست کنٹریکٹنگ کیوں کی گئی ہے، ہنگامی طور پر این ایل سی کو کام دیا گیا، چار ماہ میں بائی پاس بنانا تھا، 4 ماہ والے کام کو اب 11 ماہ ہوگئے ہیں کام مکمل ہی نہیں ہوا، چیئرمین پی اے سی نے سارے معاملے پر سی ڈی اے سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے 1500 سے زائد فوجی طیارے تباہ ہو گئے: روسی وزارت دفاع
🗓️ 10 جون 2022سچ خبریں: ڈونباس کے علاقے میں روسی خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز
جون
کسی بھی چیلنج کے مقابلے کیلئے ہر دم تیار ہیں: ایئر چیف
🗓️ 18 اکتوبر 2021رسالپور (سچ خبریں) ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کا کہنا ہے کہ ہم کسی
اکتوبر
مغربی پٹی کو اسرائیل کے لیے جہنم بنا دو
🗓️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک فتح کی فوجی ونگ نے اپنی افواج
مئی
پاکستان میں غربت 7 فیصد بڑھ گئی، مزید ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غریب ہوگئے، ورلڈ بینک
🗓️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024
جنوری
ماسکو دہشت گردانہ حملے پر امریکی ردعمل کے بارے میں روس کا ردعمل
🗓️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو دہشت گردانہ حملے
مارچ
خواتین کارکنوں کی موجودگی کے بغیر افغانستان میں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں: اقوام متحدہ
🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے ایک بیان میں
اپریل
مار ایلاگو سے ٹاپ سیکرٹ دستاویزات کی دریافت
🗓️ 13 اگست 2022جمعہ کو جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ
اگست
ٹرمپ اپنی ضد پر اٹل
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ
جولائی