?️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 140 آپریشن کیے گئے، جن میں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران جن 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان میں ندیم، جابر، آصف، شمس، اعجاز، حسن، شاہد اور فاروق شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت 7 کا گرفتار کر لیا تھا۔
آپریشن کے دوران جن 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان میں ندیم، جابر، آصف، شمس، اعجاز، حسن، شاہد اور فاروق شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے اور 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا تھا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے کارروائی لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی، مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو جنگ بندی کی قرارداد سے کیوں خوفزدہ ہے؟
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی ایک ایسا اقدام ہے جو میدان
جون
اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
?️ 15 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے
ستمبر
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کی
مئی
24سال بعد پاکستان کا مالیاتی خسارہ سرپلس میں تبدیل
?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلند ترین شرح سود اور پیٹرولیم لیوی کی
نومبر
عراق کے نصراللہ بچے
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی پارلیمنٹ کے رکن مصطفی سند نے وزارت صحت
اکتوبر
امریکہ کے پناہ کے متلاشیوں کے خلاف نئے ضوابط نافذ
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:ایجنسی فرانس پریس نے امریکی سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا
فروری
ایران جنرل موسوی کا انتقام کیسے لے گا؟ عطوان کی زبانی
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: علاقے کے اسٹریٹجک مسائل کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے
دسمبر
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 43 فیصد تک جاپہنچی
?️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سبزیوں، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافے
دسمبر