سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے تیمرگرہ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت دو خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا، دس اور گیارہ اپریل کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا محاصرہ کرکے موثر کارروائی کی، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت دو خوارج مارے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حفیظ اللہ کوچوان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی تھی، حفیظ اللہ کوچوان سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لوئردیر میں دو دہشت گردوں کوہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک ہماری دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی ستائش کی۔

انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے عزائم کو ناکام بنایا، دونوں دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ، سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے، خوارجی دہشتگردوں کےخاتمےتک آپریشن جاری رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب پولیس کی ڈی آئی خان میں کارروائی، 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک

?️ 1 جون 2025ڈیرہ غازی خان (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 30.66 فیصد اضافہ

?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مہنگائی کی

غزہ میں انسانی امداد کی لائن میں لگے افراد ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار

?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں امداد

مہوش حیات کی ٹیلی وژن پر واپسی، ڈرامے کا ٹریلر ریلیز

?️ 14 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مہوش حیات تقریبا 9 سال بعد چھوٹی

صیہونی جنگجوؤں نے مسجد الاقصی میں 42 فلسطینیوں کو زخمی کیا

?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں:  فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ آج جمعہ

حزب اللہ کے ڈرون کو روکنے میں تل ابیب کی ناکامی

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی

پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجت پیش کیا ہے، مریم اورنگزیب

?️ 14 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے وزیر

ایرانی حملات سے ہونے والی تباہی کی مرمت میں سالوں کا وقت لگے گا: گلوبس

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا "گلوبس” نے ایران کے میزائیل حملوں سے مقبوضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے