سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر‘ تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر قائدحزب اختلاف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.

14 مارچ کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں  نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا ہے ورنہ اس سے قبل وہ ہمیشہ وزیر خزانہ یا اس سے متعلقہ امور کے ہی ذمے دار رہے.

مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار کو ایک بار پھر وزیر خزانہ ہی بنانا چاہتی تھی لیکن پیپلز پارٹی کی مخالفت پر انہیں یہ عہدہ نہیں سونپا گیا اور ان کی جگہ محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کی کھل کر مخالفت کی تھی. انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے وزیر خزانہ کے نام پر بات چیت کریں گے، میں نہیں سمجھتا کہ ڈار صاحب معیشت کو بچا سکیں گے کیونکہ انہوں نے ہی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے اس سے قبل نگران وزیر خزانہ کے لیے بھی مسلم لیگ(ن) نے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے اس موقع پر بھی ان کی مخالفت کی تھی.

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بنانے کے لیے درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرادی ہے تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی. تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے بتایا کہ اپوزیشن نے 19 اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی ہے واضح رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھالیا ہے.

مشہور خبریں۔

جولانی کی کمزور پوزیشن اور اس نے شام کے لیے بڑا وجودی خطرہ پیدا کیا

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: جولانی حکومت جو کہ صیہونی حکومت کے خلاف اب مکمل

گوگل کا نیا اے آئی ٹول ’نینو بنانا‘ اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: (سچ خبریں) گوگل کے جیمینائی ایپ کے تحت تیار کردہ

دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا: وزیراعظم

?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم جو

غزہ جنگ اور تل ابیب کے خلاف 3 وجودی خطرات

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اپنی جعلی اور فرضی نوعیت کی وجہ سے

یو اے ای کے صدر نے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کرنے سے آگاہ کیا، شہباز شریف

?️ 7 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ

غزہ کی امداد کے بارے میں صہیونیوں کا جھوٹ بے نقاب

?️ 21 اپریل 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب غزہ کو انسانی تباہی اور خوراک

افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ نہ کھولنے پر حکمت یار کی تنقید

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے

بجٹ 24-2023: حکومت نے 223 ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات متعارف کروادیے

?️ 10 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے