?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پراپرٹی کی فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز منظور کرلی، کمیٹی نے ٹیکس بار یا الیکٹرانک مہر کے بغیر اشیا کی فروخت پر پابندی اور جعلی بار کوڈ لگانے پر سگریٹس کو ضبط کرنے کی تجاویز بھی منظور کرلیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کی کوشش پر گرفتاری کی تجویز کو بجٹ سے نکال دیا گیا ہے۔
اجلاس میں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر سزاؤں اور جرمانے کی تجاویز پر غور کیا گیا، سینیٹر فاروق نائیک نے تجویز دی کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے لیے 10 سال کی سزا کم کرکے 5 سال کی جائے، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزاوں کو کم کیا جائے، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو 3 شوکاز نوٹسز جاری اور تفتیش کے بعد گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے-
کمیٹی نے ٹیکس بار یا الیکٹرانک مہر کے بغیر اشیا کی فروخت پر پابندی، ٹیکس آڈیٹرز پر معلومات لیک کرنے پر پابندی، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کو آڈیٹرز کی انسپیکشن کا اختیار دینے کی تجویز منظور کرلی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آئی کیپ نے اس تجویز پر اعتراض کیا ہے، کمیٹی نے غیر رجسٹرڈ افراد کو 10 کروڑ روپے سے کم کی خریداری پر ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ روکنے کی تجویز مسترد کر دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تجویز دی کہ حکومت نے بجٹ میں 10 کروڑ روپے کی حد ختم کرنے کی تجویز دی ہے، وزیر خزانہ کو یہ حد مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تجویز ہے۔
کمیٹی نے فاٹا اور پاٹا کو سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز مؤخر کردی۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خزانہ سے کل اس معاملے پر بریفنگ لیں گے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ کا مقصد اس علاقے کی ترقی تھی، کیا اس ٹیکس چھوٹ سے وہاں کے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوا؟ کیا اس علاقے میں باہر کے لوگوں نے جا کر صنعتیں لگا دی ہیں؟ ایف بی آر بتائے کہ ٹیکس چھوٹ کے کیا فائدے ہوئے؟۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ہم اپنے صوبے کے خلاف بات کر رہے ہیں، ہم 3 سال سے کہہ رہے ہیں کہ فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے، ہماری تجویز ماننے کے بجائے لین دین ہوجاتا ہے، کمیٹی نے سفارت کاروں اور عالمی اداروں کو ٹیکس چھوٹ کی تجویز منظور کرلی-
ایف بی آر نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے ذریعے جعلی سگریٹس کو پکڑا جائے گا۔
سینیٹر انوشہ رحمٰن نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے ملک میں مقامی سطح پر روزگار پیدا ہوا ہے، مقامی ای کامرس پلیٹ فارمز کی حد مقرر کی جائے، حکومت دکانداروں اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں ناکام ہوچکی ہے، مقامی ای کامرس کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی شرط لگا دی گئی ہے، حکومت چھوٹے چھوٹے ای کامرس پلیٹ فارمز پر پابندیاں نہ لگائے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین کے آسمان پر ہدہد ڈرون پرواز کرتے ہوئے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین اور اسی دوران اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کی
جون
دہشتگردی سے متعلق ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے: شیخ رشید
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں
جنوری
مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے ’سنجیدہ رویے‘ کی ضرورت ہے، رانا ثنااللہ
?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا
مئی
فلسطینی پرچم کے خلاف بن گوئیر کے فیصلے پر یروشلم میں زبردست مظاہرے
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:نئی صیہونی حکومت کی کابینہ کے فلسطینیوں کے خلاف تناؤ پیدا
جنوری
کیا ہر ملک امریکہ سے پوچھ کر جنگ کرتا ہے؟ ٹرمپ کا دعوی
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار
ستمبر
نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلے سے روک دیا
?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے
اکتوبر
جسٹس فائز عیسیٰ ویکسینیشن کے باوجود کورونا کا شکار ہوئے
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کورونا وائرس میں مبتلا ہو
اگست
ہم ایران سے دستبردار نہیں ہونا چاہتے: اماراتی اہلکار
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش
دسمبر