سیلاب پر کسی کا اختیار نہیں، پنجاب میں صورتحال بگڑرہی ہے۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے پنجاب میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، سیلاب جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پہنچ چکا ہے اور بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بارش اور پانی سے مشکلات ہو رہی ہیں، حکومت نے اتنی بڑی آفت میں بہترین کام کیا، ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے باعث پنجاب مں اب تک 60 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، 4 ہزار335 دیہات اور 42 لاکھ افراد متاثر ہیں، 18 لاکھ 581 ایکٹر زرعی رقبہ متاثر ہوا جس کے باعث دالیں سبزیاں مہنگی ہوئی ہیں، 21 لاکھ افراد اور ساڑھے 15 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

عظمی بخاری نے کہا کہ جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کی شکایات ہیں وہاں اسپرےکرائے جا رہے ہیں، انتظامیہ کے ساتھ لوگ تعاون کریں، جہاں پانی کم ہونا شروع ہوا ہے وہاں انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیلاب کے پانی پر کسی کا کوئی اختیار نہیں ہے، پنجاب میں سیلابی صورتحال بگڑ رہی ہے، چار ماہ سے نہ مون سون ختم ہو رہا ہے نہ لوگوں کی پریشانیاں، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب پہنچ گیا ہے، بارشیں بھی غضب ڈھا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خان بیلا اور جلالپور کے علاقوں میں ایمرجنسی کی صورتحال تھی، لیکن ہمارے لوگ شاید سیلاب کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہے، سیلاب کوئی دیکھنے یا فن کرنے کی چیز نہیں، لوگ سوشل میڈیا پر وڈیوز ڈال رہے ہیں اور پانی میں مستیاں کر رہے ہیں، یہ سیلاب موج مستی والی چیز نہیں، پانی کا بہاو بہت تیز ہے۔

مشہور خبریں۔

فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 11 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں

یہودیوں کے خلاف لکھنے پر امریکی یونیورسٹی پروفیسر نوکری سے برطرف

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی ریاست مشی گن میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کو سوشل

نیتن یاہو نے ذمہ داری سے بچنے کے لیے سب کی قربانی دی

?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کی رپورٹ کے

مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کا حملہ

?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مشرق میں فلسطینی مظاہرین

کورونا کی چوتھی لہر، مزید 65 افراد کا انتقال ہوگیا

?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر

عراقی پارلیمنٹ کے واقعات کے بارے میں صدر کا بیان

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    عراق کی صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی الصدر

سائفر کیس ،عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کا

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاﺅ ن اور پہیہ جام ہڑتال

?️ 29 ستمبر 2025مظفر آباد: (سچ خبریں) جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے