سیلاب نے ٹیلی کام انڈسٹری کی کمزوریاں بے نقاب کردیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم ریسرچ ہاؤس کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب نے پاکستان کے ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی انفرا اسٹرکچر کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے جس کے تحت تمام موبائل نیٹ ورکس کام کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق نائحہ راشد، مائرہ شیخ اور علینہ خان کی مرتب کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوری اقدامات نہ اُٹھائے جانے کی صورت میں ٹیلی کام انڈسٹری تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ صورتحال نہ صرف پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے وسیع سفر کو تباہ کر دے گا بلکہ پاکستان کے ساڑھے 19 کروڑ ٹیلی کمیونیکیشن صارفین اور 12 کروڑ 30 لاکھ براڈ بینڈ صارفین کی زندگیوں کو بھی تباہ کن حد تک متاثر کرے گی۔

سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں 3 ہزار 386 سیل سائٹس غیر فعال ہونے کی وجہ سے موبائل کنیکٹیویٹی اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوئیں جس کے نتیجے میں ہزاروں سیلاب متاثرین کا لوگوں اور امدادی ٹیموں سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

امدادی ٹیموں نے بھی رابطے قائم نہ ہونے کے مسائل کی وجہ سے متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت میں مشکلات کی شکایت کی۔

قلیل مدتی رابطے کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کمپنیوں نے مفت آن نیٹ وائس کال سروسز کی پیشکش کی لیکن یہ حل مسائل کے ایک بڑے سلسلے سے نمٹنے میں معمولی کوشش ثابت ہوا۔

رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور تباہی کے واقعات میں تیزی کے پیشِ نظر پاکستان کا بنیادی انفرااسٹرکچر کمزور ہے۔

لہٰذا ایک پائیدار اور مضبوط ٹیلی کام سیکٹر بنانا ضروری ہے جو اس طرح کے واقعات کو سنبھال سکے جوکہ امداد کی فوری کوششوں اور ہماری طویل مدتی ڈیجیٹل عملداری کے لیے بھی اہم ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیادی تہہ بناتا ہے اور اگر موجودہ مسائل کو مجموعی طور پر حل نہ کیا گیا تو پاکستان کا ڈیجیٹل ایکو سسٹم‘ مستقل طور پر متاثر ہو جائے گا۔

رپورٹ میں یہ تجویز دی گئی کہ پاکستان کو پائیدار روابط کے لیے مخصوص ہنگامی منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کے صوبہ تعز میں سعودی کرائے کے فوجیوں کی بڑے پیمانے پر منتقلی

?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی فوج اور انصاراللہ کی پیش قدمی کے بعد

امریکہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: چین

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ

توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

?️ 23 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک

کیا بلڈوزر فلسطینی قوم کے ارادے کمزور کر سکتے ہیں؟

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن نے اس بات پر زور دیا

اب کہاں گئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے

?️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (م) پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان

 تین ہفتے سے سلمان رشدی بے خبر

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:   تین ہفتے قبل مغربی نیویارک میں پیغمبر اسلام (ص) کی

افغان صدر کی طالبان کو نصیحت

?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:افغان صدر نےاپنے ایک بیان میں طالبان کو نصیحت کرتے ہوئے

ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، کانسٹیبل زخمی

?️ 5 مارچ 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے