?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 50 لاکھ افراد مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں ہیں جس کو دیکھتے ہوئے، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی ادویات کی فوری ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سروے سے معلوم ہوا کہ مذہبی جماعتوں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے ہیلتھ ڈویژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سفیان خان کا کہنا تھا کہ ’چونکہ سیلاب سے تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے اسی لیے ردعمل بھی ویسا ہی آنا چاہیے‘۔
انہوں نے کراچی پریس کلب میں پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسیوٹیکل اور دیگر سینئر ڈاکٹرز اور ماہرین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی اسٹڈیز کو دیکھتے ہوئے ایک اندازے کے مطابق تقریباً 50 لاکھ افراد مختلف بیماریوں کی لپیٹ میں ہیں، اگر ہم فی مریض دوائی کے کم از کم 220 روپے رکھیں تو تقریباً ایک ارب روپے کی ادویات درکار ہوں گی۔
فارم ایوو کے ہارون قاسم نے پی ایس ایچ پی کی جانب سے تیار کردہ رہنما ہدایات کا حوالہ دیا جس میں طبی امداد کے طور پر کئی ادویات کی تفصیلات موجود ہیں۔
انہو نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ انتظامیہ میں تجربے کی کمی، بدانتظامی اور چیک کی جانے والی ادویہ کی چیکنگ نہ ہونے کے سبب سپلائی میں لیکیج ہوجاتی ہے اور لاکھوں روپے مالیت کی دواؤں کے ضیاع سے مافیا صورتحال سے استفادہ کرتا ہے۔
این جی اوز کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مذہبی جماعتوں کو سب سے زیادہ فنڈز ملے ہیں اور سب سے زیادہ ریلیف کیمپ بھی ان کی جانب سے لگائے گئے ہیں، یہ سروے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی امدادی سرگرمیوں میں نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔
اگرچہ زیادہ تر مذہبی جماعتیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر بنائی گئی ہیں لیکن امداد دینے والے اس تقسیم سے لاتعلق دکھائی دیے۔
یہ تمام چیزیں پٹن ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے تحت جاری کیے گئے سروے میں سامنے آئیں جو 29 اور 30 جولائی کو کیا گیا۔
سروے کے مطابق 95 فیصد جواب دہندگان کی جانب سے کہا گیا کہ ریلیف کیمپ کے قیام ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے جبکہ صرف 2 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھاکہ یہ ان کا مذہبی فریضہ ہے، زیادہ تر افراد نے ناقص پُلوں کی وجہ سے تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں تک رسائی اور وہاں امداد تقسیم کرنے کو چیلنج قرار دیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹیم نے 24 سے 30 اگست کے درمیان دورہ کیا تھا، ریلیف کیمپ زیادہ تر مختلف تنظیوں کے اراکین، مدراس کے طلبہ اور رضاکاروں کے تحت چلائے جارہے ہیں، جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امدادی سامان اور نقد جمع کرنے کے لیے سوشل میڈیا، ذاتی رابطے، مساجد کے ذریعے اعلانات اور گھروں کے دورے کرنے سمیت متعدد ذرائع کا استعمال کیا۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں ہلاکتوں اور انسانی بحران کی سنگینی پر چین کی مایوسی
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماوننگ نے پیر کے روز کہا
اکتوبر
پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں کابینہ نے گریڈ 1 سے 16
جولائی
امریکی نجی جیلیں؛ انسانی حقوق کی آڑ میں کاروبار
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں قیدیوں کی
مارچ
سندھ میں یومیہ بنیادی غذا کی فی کس لاگت 32 اور بلوچستان میں 18 روپے ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 11 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک
دسمبر
التنف بیس پر ڈرون حملے سے قبل 200 امریکی فوجی نکل چکے تھے: فاکس نیوز
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:فاکس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ
اکتوبر
روس کا مستقبل جنگ کے نتائج پرمنحصر
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت دفاع کے حکام، دفاعی صنعت
نومبر
ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے لواحقین27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم
?️ 27 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ
مارچ
صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کے گھر کو مسمار کیا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے صور باهر قصبے کے علاقے وادی
جون