?️
(سچ خبریں)سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے حکومت پاکستان سے رمضان المبارک کا آخری جمعہ ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین ظالم اور مظلوم کا مسئلہ ہے ۔
دنیا میں کہیں بھی ظلم ہو بحیثیت مسلمان احتجاج ہمارا فرض ہےہمیں مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنا ہو گا، فلسطین کاز کے لئے جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ، مسئلہ فلسطین پر ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہیں ، اسرائیل ملت اسلامیہ کو کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے اور ہماری حکومت مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مئوثر کردار ادا نہیں کررہی۔
لبنان اور شام سے جنگی شکست کے بعد اب اسرائیل کی سازشیں ناکام ہورہی ہیں ۔ خطے میں گریٹر اسرائیل کی سازش ناکام ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ، سابق سینیٹر میر مہیم خان بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما عبدالواحد بلوچ ، بی این پی کے رہنما مبارک علی ہزارہ ، اتحاد تاجران بلوچستان کے سرپرست حاجی طاہر نظری ، الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد سمیت دیگر نے اتوار کو فلسطین فائونڈیشن کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مقررین نے کہا کہ کشمیر و فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو امریکہ و برطانیہ کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا ۔ ہمارے حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خواب نہ دیکھیں عوام اسے کبھی قبول نہیں کریں گےہم فلسطین کاز کی خاطر اپنی جان دینے کیلئے بھی تیار ہیں۔
مسئلہ فلسطین کا حل عملی جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں ۔ مقررین نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد اسرائیل کو خطے میں پلانٹ کیا گیا ۔ یہود و نصاری نے دنیا پر قبضہ کرنے کی سازش کی ۔ مغربی سامراج انسانیت کا دشمن ہے ۔ 39 ملکی اتحاد گزشتہ سات سال سے امریکہ کی چھتری تلے کام کررہا ہے ،چند عرب حکمران اپنی بقا کا ضامن اسرائیل کو سمجھ رہے ہیں۔
فلسطین،شام، لبنان، ایران، پاکستان کے خلاف عالمی استعماری طاقتیں سازش کررہی ہیں ۔ اس موقع پرایک قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے ، اسرائیل فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونیوں کی ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے ، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے تجدید عہد کرتے ہوئے فلسطین کاز اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے تحریک آزادی فلسطین و قدس کی حمایت جاری رکھیں گے۔
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور فلسطین عالم اسلام کا قلب ہے ، کشمیر و فلسطین میں جاری صہیونی اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف فلسطینی و کشمیری عوام کی انسانی و اسلامی بنیادوں پر حمایت جاری رکھی جائے گی ۔ قرارداد میں کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ امریکی سرپرستی میں عرب ممالک اور اسرائیل کے مابین طے کردہ امن معاہدہ فلسطین اور عرب دنیا کے لئے زہر قاتل ہے ۔ عرب دنیا کے ساتھ اسرائیل کے دوستانہ تعلقات نہ صرف فلسطین بلکہ پوری مسلم امہ کے ساتھ خیانت ہیں ۔ بحرین، مصر، مراکش، متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا امریکی و صہیونی وزرائے خارجہ کے ہمراہ فلسطینیوں کے قاتل صہیونی وزیراعظم بن گوریان کی قبر پر حاضری سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ، ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کی ملکہ کے تعلقات سے سامعین برہم
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی سرکاری میڈیا بی بی سی کو ٹوئٹر پر
ستمبر
واپڈا میں مستقل افسران کی غیر موجودگی، ادارہ انتظامی بحران اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کا شکار
?️ 14 جولائی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ
جولائی
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب
?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی مالیاتی اداے ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کیلئے
اپریل
بحران کا شکار فوج؛ وسیع پیمانے پر کرپشن اور فوج میں جانے سے ڈرنے والے صیہونی جوان
?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج اب بھی اپنی تمام تر توجہ فضائیہ پر مرکوز
دسمبر
اسٹاک ایکسیچنج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 753 پوائنٹس کی کمی
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رجحان برقرار
مارچ
پاکستان میں اٹامک انرجی کمیشن کے 18 اہلکار یرغمال
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ایک ویڈیو میں
جنوری
آل سعود۔گستاخ اسلام۔ پاکستان میں ٹرینڈ
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:سائبر اسپیس کے صارفین نے سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات کے
دسمبر
اسرائیل حزب اللہ کی آگ کی زد میں
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: گذشتہ روز حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے
نومبر