?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاست میں درست فیصلہ ہی کامیابی کی کنجی ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے ،صحیح وقت آنے پراس روزے کو کھولوں گا،پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے، سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے،اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے، یہ روزہ طویل نہیں ہوسکتا، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے۔
موجودہ حالات میں سیاسی روزہ بہت ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ میں 17 بار وزیر رہا ہوں اس لئے یہ روزہ طویل نہیں ہوسکتا۔مجھے پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے۔ سیاست میں صحیح وقت اور صحیح فیصلہ اہم ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناہے کہ میری زندگی میں تو 36 ہزار ملزمان کا فیصلہ ہونا ممکن نہیں لگتا۔وہ اس وقت سیاسی روزے کی حالت میں ہیں۔سیاست میں درست وقت اور درست فیصلہ ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے۔
پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔چار ماہ کے اندر 36 ہزار ملزمان کے ٹرائل کا حکم دیا گیا ہے۔ جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ان مقدمات میں سے 25 ہزار ملزمان مفرور ہیں۔اس سے قبل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوانے کے بعد روانہ ہوگئے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سپریم کورٹ میں کیس کے باعث عدالت سے جانے کی اجازت لی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں اس کا بہتر جواب سیاسی جماعتوں ہی بتا سکتی تھیں۔ہم نے بھی سنا تھا مذاکرات ہو رہے تھے۔ 4 مہینے میں نو مئی کے کیسز کا ٹرائل مکمل ہونا مشکل تھا،راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا تھاکہ36 ہزار کیسز ہیںجس میں سے 25 ہزار مفرور تھے۔
9 مئی کے ٹرائل ہورہے ہیں ہمیں چارج شیٹیں دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھاکہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف ملنے کے سوال پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں سنا ہے۔شیخ رشید کایہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔قبل ازیں بھی عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وقت آئے گا تو بولیں گے۔ ابھی بولنے کا موسم نہیں تھا۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ تیسری مرتبہ عدالت آیا تھا لیکن اس بار بھی کیس سماعت کیلئے نہیں لگاتھا۔ سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکی انتخاباتی دوڑ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں ہونے والے حالیہ سروے کے نتائج سے معلوم
ستمبر
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار، ترسیلی کمپنیوں کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کی اجازت
?️ 16 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ
اکتوبر
غزہ پر زمینی حملہ اسرائیل کے لیے کیسا رہے گا؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا
اکتوبر
شام میں مسلسل ہلاکتوں کے درمیان کینیڈا نےکی جولانی کی حمایت
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: کینیڈا کی وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس
دسمبر
ترک سیاست میں ہنگامہ خیز موڑ
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے استنبول کے
مارچ
عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور
?️ 8 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پاکستان
نومبر
میئر کراچی کے الیکشن کے خلاف جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد
?️ 14 جون 2023سندھ 🙁سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کے الیکشن کے
جون
سیاسی بحران پر بات چیت کیلئے پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی بنادی
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے
اپریل