?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاحت کی وزارت وزیراعلی کے پاس ہے۔ اور سانحہ سوات پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات حادثے میں شہید ہونے والے ورثاء کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں سوات کے سوشل ورکر کو سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے شہداء کی فیملی کے لیے مالی امداد کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کرنا چاہیئے۔
ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پانی کو 3 گھنٹے ہوئے تھے اور 2 گھنٹے تک لوگ پھنسے تھے۔ لیکن ان کو نہیں نکالا گیا۔ 16 افراد شہید ہو گئے اس کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ ہیں۔ حکمرانوں کو کرپشن کرنے سے فرصت ملے گی تو سیاحت کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کہاں پر تھے ریسکیو 1122 کہاں پر تھی۔ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے یہ جرم ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ رات کو خواب دیکھتا ہے اور دن کو کہتا ہے کہ یہاں گورنر راج لگ رہا ہے ان کے ذہن پر گورنر سوار ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے نہیں کہا تھا کہ بجٹ پاس نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ خود کہہ رہے تھے بجٹ پاس نہیں کروں گا۔ اور اگر قانون کے مطابق بجٹ پاس نہ کرتے تو صوبے کا نظام چلانے کے لیے گورنر کے پاس اختیارات آجاتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت تبدیل کرنے کا کوئی شوق نہیں بلکہ یہ خود نااہل ہیں۔ ہم لیگل ٹیم سے رابطہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے پاس سیاحت کی وزارت ہے اور وہ اس ساںحہ کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی پارٹی نے کنسیٹ کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کی: صیہونی میڈیا
?️ 19 جون 2022سچ خبریں: اس خبر کے بعد کہ عبوری صیہونی حکومت کی کابینہ
جون
کیا امریکی اور برطانوی جہاز باب المندب سے گذر سکتے ہیں؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے امریکہ
جنوری
پیگاسس اسرائیلی کمپنی کے ڈائریکٹر کا استعفیٰ
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی این ایس او کمپنی کے ایک اہلکار پیگاسس
اگست
سیلاب کے اثرات کے باعث معاشی شرح نمو 3 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے منگل کے روز جاری کردہ
اکتوبر
وزیراعظم نے ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق تفصیلات طلب کیں
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ناظم جوکھیو قتل کیس
نومبر
قزاقستان بحران کے پست پردہ ہاتھ
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کی رفتار اس ملکجو
جنوری
صہیونیوں کا خود مختار اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے لیے نیا نقشہ
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:رام اللہ کے مغرب اسرائیلی میڈیا نے سینئر کے سفر پر
مارچ
جو بائیڈن کے خلاف ڈاکٹر جِل پر بڑھاپے کے استحصال کا مقدمہ دائر
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکی محکمہ انصاف کے معروف
مئی