?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر وزیر اعلی خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔
تفصیلات کے مطابق نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت سپیکر بابر سلیم سواتی نے کی، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان نے حکم دیا اسی دن استعفیٰ دے دیا تھا، اگر کوئی شک ہے تو میں پھر فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے یہ موقع دیا، مجھ پر یہ وقت آیا کہ جہاں ثابت ہونا تھا کہ کُرسی بڑی ہے یا اپنے لیڈر کا حکم، اللہ نے مجھے کامیاب کیا، وفاداری اور عزت ہمیں اسلام اور آباؤ و اجداد نے بتائی ہے، میری کارگردگی اچھی تھی یا بری سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس جنگ کے لئے ہمارا لیڈر قربانی دے رہا ہے، ہم مل کر اِس جنگ کو لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے کیوں کہ یہاں جمہوریت کے ساتھ مذاق ہوتا آرہا ہے، ہماری پارٹی، ہماری مرضی، ہمارا فیصلہ، ہماری مرضی، ہماری اکثریت، ہماری مرضی اور سب سے بڑھ کر ہمارا لیڈر اور اُس کی مرضی، نئے وزیراعلیٰ کے عمل میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں، ہم مزید کچھ برداشت نہیں کریں گے۔
اس پر سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی نے علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو آئینی قرار دیتے ہوئے اس کی توثیق کردی اور رولنگ دی کہ تمام معاملات آئین کے مطابق ہوئے ہیں، وزیراعلی کے انتخاب کا جو طریقہ اختیار کیا وہ عین آئین کے مطابق ہے، اِس ملک میں چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سُہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہ بنیں لیکن آئین لوگوں کی خواہشات پر نہیں چل سکتا۔
سپیکر صوبائی اسمبلی کی اس رولنگ کے ساتھ ہی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا اور ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں تاکہ ووٹنگ کے لیے تمام خواہشمند اراکین اسمبلی پہنچ جائیں، جس کے بعد حکومتی اراکین صوبائی اسمبلی نے انتخابی عمل میں حصہ لیا جس کے لیے ایم پی ایز مختص کردہ لابی میں چلے گئے، ووٹنگ کے دوران سپیکر بابر سلیم سواتی بھی رائے شماری میں شامل ہوئے، بعد ازاں نتائج کا اعلان ہوا تو سہیل آفریدی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی جب کہ اپوزیشن نے انتختابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔
مشہور خبریں۔
آپریشن بنیان مرصوص؛ نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ڈرونز دن کے اجالے میں بھارت
مئی
گذرا ہوا سال ایرانی قوم کے مقابلہ میں امریکی شکست کا سال تھا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای
مارچ
عمران کا بیرونی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے: وفاقی وزراء
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
جولائی
فلسطینیوں کی قیدیوں کے تبادلے کے تیسرے مرحلے کی تیاری؛خاص انداز
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے خان یونس اور شمالی غزہ میں صہیونی
جنوری
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کیلئے اہم پیش رفت
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
دسمبر
مغربی کنارے میں ایک اور جنین
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں واقع بلاطہ کیمپ بتدریج مزاحمتی
اگست
مارب میں 35 سعودی کرائے کے فوجی مارے گئے
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: مارب شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں سعودی اتحادی افواج
دسمبر
امریکہ روس تعلقات خاتمے کے قریب
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات تیزی
مارچ