سہیل آفریدی کا پنجاب حکومت کو خط، پروٹوکول سے متعلق تحفظات کا اظہار

سہیل آفریدی

?️

پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔

اپنے خط میں سہیل آفریدی نے پنجاب کے دورے کے دوران پروٹوکول سے متعلق مبینہ خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، پنجاب میں دورے کے دوران میرے ساتھ نامناسب رویّے اور بدتمیزی کی گئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ روا رکھا گیا سلوک عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،پنجاب میں سکیورٹی اقدامات غیر ضروری اور حد سے زیادہ تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،موٹر وے سروس ایریاز تک رسائی نہ دینا بھی سنگین مسئلہ تھا۔ سہیل آفریدی کا خط میں کہنا تھا کہ مجھے بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور منشیات سے جوڑنے کی مہم ریاستی اداروں سے منسلک اکاؤنٹس سے چلائی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کردار کشی کی مہم کی سخت مذمت کرتا ہوں، ایسے اقدامات بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں، اںہوں ننے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور واقعے کی دوبارہ تکرار نہ ہونے کی یقین دہانی کا مطالبہ کر دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے خط کو مستقبل کی قانونی اور سرکاری کارروائی کیلئے باضابطہ ریکارڈ قرار دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

۱۷۰۰ فلسطینی قیدی آزاد، اسرائیل کے پانچ جیلوں سے منتقلی کا آغاز

?️ 11 اکتوبر 2025۱۷۰۰ فلسطینی قیدی آزاد، اسرائیل کے پانچ جیلوں سے منتقلی کا آغاز

نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے ٹرمپ کے خلاف احتجاج

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے نیویارک میں ان

سعودی سفیر کے ساتھ وزیر خارجہ کے  بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناراض

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے  سعودی سفیر کے ساتھ

ہم نے آزادی کے لیے خون دیا ہے: یمنی عہدہ دار

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اس ملک میں

عرب محقق: امریکہ چاہتا ہے کہ لبنانی فوج اسرائیل کی محافظ بن جائے

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے سیاسی مسائل کے ایک محقق نے لبنان

یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

?️ 16 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے کئی ماہ بعد پہلی بار

وزیراعلی نتیشن کمار کا اقلیتوں بارے رویہ قابلِ مذمت، اقوام متحدہ نوٹس لے۔ طاہر اشرفی

?️ 16 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا

9 مئی سے متعلق ملٹری ٹرائل کی قرارداد سیاسی نوعیت کی ہے، وکیل عمران خان

?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے