سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 9001 اور 27001 کا اجرا

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلیٰ معیار پر انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔

وزیراعلی دفتر کے مطابق پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی آئی ایس او 901 اور آئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔ پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طورپر 17 ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا، پنجاب کے 36 اضلاع میں 6 ہزار سٹال اورنئے بننے والے 10 سہولت بازاروں میں ایک ہزار سٹال قائم ہیں۔ پنجاب بھر میں ہفتہ وار لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اورمبارکباد دیتے ہوئے مزید تین اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری تک کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے، سہولت بازار اتھارٹی نے صوبہ بھر میں پھل،سبزیوں اوردیگر اشیاء صرف کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا کر قابل قدر عوامی خدمت سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے، پنجاب کے سرکاری ادارو ں کو صحیح معنوں میں خدمت مرکز بنا رہے ہیں، پنجاب میں سستی روٹی اورسستا آٹا عوام کیلئے احساس کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دائرہ کارڈویژن، اضلاع، تحصیل سے لے کر بتدریج چھوٹے شہروں تک وسیع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

لاہورہائیکورٹ نے ججز کوغیرسرکاری واٹس ایپ گروپس چھوڑنے کا حکم دے دیا

?️ 9 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو غیرسرکاری

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعمل

?️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو

پی آئی اے کی خصوصی پروازکی شام سے وطن  واپسی

?️ 18 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا 27سال بعد

نیتن یاہو آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف کیوں ہیں؟

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کو تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے

واٹس ایپ میسیجز میں تھریڈز ریپلائی کے فیچر کی آزمائش

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میسیج

غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے گا؟

?️ 9 اکتوبر 2025غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ، کیا اسرائیل اپنے فوجی واپس بلائے

اردن اور صیہونیت کے درمیان فوجی سکیورٹی تعاون کا تجزیہ

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کی

صہیونی ریاست کے زر مبادلہ کے ذخائر کی صورتحال صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی غزہ اور لبنان پر جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے