سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ کی منظوری دیدی گئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اب پشاور سے کراچی تک بذریعہ روڈ نان اسٹاپ سفر ممکن ہو جائے گا، سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ نجی شعبے کی شراکت سے بنانے کی منظوری دیدی گئی، 306 کلومیٹر طویل موٹروے ڈھائی سال میں تعمیر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور تا کراچی تک موٹروے کے روٹ کی تکمیل کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پشاور تا کراچی موٹروے روٹ کا صرف سکھر تا حیدرآباد سیکشن تعمیر ہونا باقی ہے، اس سیکشن کی تعمیر سے پشاور تا کراچی تک موٹروے کے ذریعے نان اسٹاپ سفر ممکن ہو جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ نے سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ نجی شعبے کی شراکت سے بنانے کی منظوری دیدی ۔

جمعہ کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ، چیئرمین این ایچ اے شریک ہوئے ،اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبہ نجی شعبے کی شراکت سے بنانے کی منظوری دی۔ بورڈ نے 1 ارب 23 کروڑ ڈالر مالیت سے 306 کلومیٹر طویل منصوبے کی بولی دستاویزات کی بھی منظوری دی۔
بورڈ نے اس سے قبل منعقدہ اجلاس میں منصوبے کی کمرشل فیزیبیلٹی اسٹڈی کی منظوری دی تھی۔ سکھر تا حیدرآباد موٹروے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ شاہراہ 6 لین پر مشتمل ہو گی اور اس کی تعمیر ڈھائی سال میں مکمل کی جائے گی۔ منصوبے کو بناؤ، چلاؤ اور منتقل کرو بنیاد پر مکمل کیا جائے گا ،موٹر وے بنانے والے سرمایہ کاروں کو 25 سال کیلئے ٹول اور دیگر کاروباری مواقعوں سے وصولی کا اختیار ہو گا۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت منصوبے کیلئے مالی وسائل حاصل کرنے کیلئے نجی شعبے کی معاونت کرے گی، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی منصوبے کیلئے 43 ارب روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کے بعد منصوبے کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کروانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کا پنجاب میں اتحاد

?️ 23 جون 2022 لاہور(سچ خبریں)حکمران اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے

صیہونی حکومت کی جیل میں شدید اذیتوں کا انکشاف

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسرائیلی جیلوں میں تشدد کی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے۔ یوسف رضا گیلانی

?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے

یادوں کا قبرستان اور جنگی مشین؛افغانستان کے معاملہ میں چین کا امریکہ پر طنز

?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ لیجیان ژاؤ نے امریکہ کی افغانستان سے

جرمنی بھی نتن یاہو کے خلاف

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے صیہونی رہنماؤں

پاکستانی سیاستدان طالبان کے غیر ملکی مخالفین کی طاقت کا اندازہ لگا رہے ہیں

?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: افغانستان میں پاکستان کے سابق نمائندے نے اعلان کیا کہ

چین مسئلہ فلسطین کے جامع اور پائیدار حل پر زور دیتا ہے

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نائب نمائندے نے مسئلہ فلسطین

حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ کر لیا

?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا کیس کی پیروی خود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے