?️
کراچی: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف سے معمولی کم تھی، گزشتہ سال خوردنی اشیا کی مہنگائی میں بڑی کمی آئی، اس کے ساتھ ساتھ بنیادی مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی آہستہ آہستہ کمی آئی۔
گورنر سٹیت بینک کہتے ہیں کہ گزشتہ ماہ جون میں مہنگائی بڑھ کر بنیادی شرح 7.5 فیصد پر آگئی، اسی طرح پچھلے ماہ جون میں مجموعی مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد تھی، اپریل میں مہنگائی مجموعی شرح 0.3 فیصد کی کم ترین سطح پر آکر بڑھنا شروع ہوگئی اور پچھلے 2 ماہ میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں اضافہ ہوا ہے، آئندہ سال کی ابتدا میں بھی مہنگائی کی مجموعی شرح میں پہلے کم پھر زیادہ اضافہ ہوگا کیوں کہ توانائی کی قیمتوں میں کچھ ردو بدل ہوا ہے اور آگے چل کر اس کے بنیادی اثرات سازگار نہیں رہیں گے تو ان عوامل کو دیکھتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری طرف چئیرمین جنوبی پنجاب پاکستان بزنس فورم و چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت نے کہا ہے ملک کے تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں سے مشاورت کے بعد بزنس فورم متفقہ طور پر اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (MPC) کے اجلاس میں شرحِ سود میں ایک ہی مرحلے میں 500 بیسس پوائنٹس کی واضح کمی کی جائے، یہ فیصلہ نہایت ضروری ہے تاکہ موجودہ مالیاتی پالیسی کو معقول بنایا جا سکے اور اسے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے وژن اور وزیر اعظم کی معاشی ترقی و برآمدی حکمت عملی سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور چین کے تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں:چین
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور
جون
بائیڈن بن سلمان سے دوبارہ ملاقات کے خواہاں، وجہ؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہونے والے
اگست
برطانیہ پر سائبر حملوں کے سیلاب کا نیا ریکارڈ
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی حکومت کے ایک ادارے کے سروے سے پتہ چلتا ہے
نومبر
پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے معاہدے پر پچھتا رہے ہیں
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما وسیم اختر
اکتوبر
موشے یالون: نیتن یاہو اور ان کی کابینہ 7 اکتوبر کی شکست کی دستاویزات چھپا رہی ہے
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ موشے یاعلون نے نیتن
اکتوبر
قطبی عالمی نظام کی خلقت کا ہونا ضروری : پیوٹن
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایک کثیر قطبی
اکتوبر
اسد عمر کی عوام سے عید الفطر احتیاط سے منانے کی اپیل
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد
مئی
خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
?️ 20 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے
اپریل